آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر سپاہ پاسداران کا حملہ Featured

Rate this item
(0 votes)
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر سپاہ پاسداران کا حملہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق آج صبح ایک آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز میں نقل و حرکت سے متعلق بار بار جاری کی گئی تنبیہات کو نظر انداز کیا۔

بیان کے مطابق سپاہ کی بحریہ نے پہلے متعدد وارننگ جاری کیں اور اس تنگ گزرگاہ کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے آمد و رفت سے منع کیا تھا، تاہم ہدایات پر عمل نہ ہونے کے بعد ٹینکر کو ایک خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول میں ہے اور گزشتہ آٹھ دنوں سے یہاں سخت نگرانی جاری ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات خطے میں امریکی کارروائیوں اور حملوں کے بعد کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ایسے آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو دشمن ممالک کے اتحادی ہیں۔

 
Read 3 times