شہید امام خامنہ ای نے عملی وحدت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کیا، شیخ نعیم قاسم

Rate this item
(0 votes)
شہید امام خامنہ ای نے عملی وحدت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کیا، شیخ نعیم قاسم

 حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ہفتۂ وحدت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شہید امام آیت اللہ خامنہ ای نے عملی وحدت کو بنیاد بناتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کیا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ صیہونی حکومت کو تین جنگوں میں شکست عوام کی استقامت اور مزاحمت کا نتیجہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ثابت قدم اور مضبوط رہیں گے، دشمن اپنے منصوبے اور مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ استقامت اور ثابت قدمی ہمارے مقام و حیثیت کی بحالی کی بنیاد فراہم کرتی ہے اور اپنے اہداف کے حصول اور دشمن کے منصوبے کو ناکام بنانے کی ہماری صلاحیت کو مضبوط کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہید امام آیت اللہ خامنہ ای نے جس عملی وحدت کی بنیاد پر اپنی جدوجہد آگے بڑھائی، اسی کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کیا گیا۔

شیخ نعیم قاسم نے زور دیا کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو داخلی محاذ کھولنے اور ہمارے حقیقی دشمن کو فراموش کرنے کا سبب نہیں بننا چاہیے۔

Read 1 times