اہلسنت عالم دین کی شہادت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

Rate this item
(0 votes)
اہلسنت عالم دین کی شہادت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مجاہد اہلسنت عالمِ دین مولوی یوسف گورگیج کی شہادت پر جاری کیے جانے والے بیان میں گھناؤنے فعل کو اسلام اور ایران کے دشمنوں کی کینہ پروری کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

تہران -ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے کہ اسلام اور انقلاب کے کینہ پرور اور حاسد دشمن— سیستان و بلوچستان کے بہادر اور پرجوش عوام کے درمیان اس نیک سیرت عالم دین کے اثر و رسوخ اور بے مثال مقبولیت کی وجہ سے شدید خوفزدہ اور بے بسی کا شکار تھے۔

بیان کے مطابق اسلام اور ایران کے کینہ پرور اور حاسد دشمنوں نے اس جرم کے ذریعے اسلام اور ایران کے سچے خادموں کے تئیں اپنی سفاک اور کینہ پرور فطرت کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے۔

Read 2 times