ایران کے خلاف عرب لیگ کے دعوے مسترد

Rate this item
(0 votes)
ایران کے خلاف عرب لیگ کے دعوے مسترد

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کی وزارتی  کونسل کے اجلاس کے اختتامی بیان میں ایران پر لگائے جانے والے غلط الزام اور بے بنیاد دعووں کی مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عرب لیگ کی وزارتی کونسل کے سارے الزامات اوردعوے  بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ایشیا میں، بدامنی کی جڑ غاصب صیہونی حکومت ہے جو مقبوضہ فلسطین، لبنان، شام اور دیگر عرب اور اسلامی ملکوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت، جنگی جرائم اور نسل کشی میں مصروف ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان حالات میں،عرب لیگ کے رکن بعض ممالک، غاصب صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے اور توسیع پسندی نیز فلسطینی عوام کی حمایت پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے، ایران کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی میں مصروف ہیں جس کی کوئی توجیہ نہیں کی جاسکتی۔  

 ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے اس بیان میں اچھی ہمسائگی پرمبنی اپنی اصولی سیاست کی یاد دہانی کراتے ہوئے، تفرقہ انگیزی سے پرہیز اور علاقے کے ملکوں کے درمیان یک جہتی کی تقویت پر زور دیا ہے۔

Read 0 times