مگرمچھ کے آنسو بند کرو! فرانسیسی وزیر خارجہ کو ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کی نصیحت

Rate this item
(0 votes)
مگرمچھ کے آنسو بند کرو! فرانسیسی وزیر خارجہ کو ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی کی نصیحت

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے پیغام پر سوشل میڈیا پرسخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ" الجزائر کی جنگ آزادی میں فرانس نے 15 لاکھ الجزائری شہریوں کا قتل عام کردیا اور پیرس نے دس فیصد سے بھی کم کا اندراج کیا اور اب تک اپنے سامراجی جرائم پرمعافی مانگنے کے لئے تیار نہیں ہے۔"

 مگرمچھ کے آنسو بہت ہوگئے:

فرانسیسی وزیر خارجہ کے پیغام پر ایران کے وزیر خارجہ کا ردعمل

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "مسٹربارو! مگر مچھ کے آنسو بہت ہوچکے۔ جب امریکا نے ہمارے اسکولی بچوں کا قتل عام کیا تو اس پر تمھاری خاموشی نے سب کچھ بیان کردیا۔"

Read 6 times