عالمی کفر پر مسلمانوں کی فتح کا راز کلمۂ وحدت میں مضمر ہے

Rate this item
(0 votes)
عالمی کفر پر مسلمانوں کی فتح کا راز کلمۂ وحدت میں مضمر ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر پلدشت کے امام جمعہ حجت الاسلام قربان علی بابائی نے گذشتہ رات پلدشت شہر کی جامع مسجد میں منعقدہ دعوتِ افطار میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال کے فضل و کرم، رہبر معظم انقلاب کی مدبرانہ قیادت اور ایرانی قوم کے اتحاد و وحدت نے گذشتہ 44 سالوں میں اسلام و ایران کے خلاف کی گئی تمام سازشوں کو بے اثر کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال کا یہ حکم ہے کہ دشمنوں پر فتح حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل اور امت کے اتحاد و وحدت پر اعتماد کیا جائے، اور اگر ایک معاشرہ میں اتحاد ہی نہ ہو تو وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکے گا چونکہ عالمی کفر پر مسلمانوں کی فتح کا راز کلمۂ وحدت میں مضمر ہے۔

حجت الاسلام قربان علی بابائی نے کہا: عالمی کفر کے مقابلہ میں بھی فتح کا راز باہمی اتحاد، اتفاق اور وحدت میں مضمر ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آج ہم انقلابِ اسلامی کی برکت سے ملک میں عملی اتحاد کو مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کی فتح کے پہلے دن سے ہی نظامِ اسلامی کے ساتھ دشمنی موجود تھی اور آج ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے لیکن الحمد للہ دشمنوں کی جانب سے ایران کو تقسیم کرنے کے لیے کی جانے والی نسلی اور مذہبی تعصب پر مبنی تمام سازشوں کو ایرانی عوام کے اتحاد نے ناکام بنا دیا ہے۔

شہر پلدشت کے امام جمعہ نے کہا: آج جعلی صیہونی حکومت زوال پذیر اور منہدم ہو رہی ہے اور امریکہ مکمل طور پر دنیا سے الگ تھلگ ہو چکا ہے اور اسلامی ممالک کے درمیان استوار ہونے والے برادرانہ اور مفید رابطوں نے دشمن کو ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ مایوس اور پریشان کر دیا ہے۔

Read 287 times