
سلیمانی
ایران کا دنداں شکن جواب/ امریکی بیس عین الاسد پر درجنوں میزائلوں سے حملہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق سچا وعدہ پورا کرنے کا وقت پہنچ گیا ہے اور اللہ تعالی کی مدد سے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے شہید ساتھیوں پر امریکہ کے مجرمانہ اور بزدلانہ حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے عراق میں قائم امریکہ کی دہشت گرد فوج کے ایئر بیس عین الاسد پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
1 ۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سفاک ، ظالم اور بے رحم حکومت کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
2 ۔ امریکہ کی دہشت گرد فوج کو فوجی اڈے فراہم کرنے والے امریکی اتحادی ممالک کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ جس ملک سے امریکہ نے کارروائی کی ایران بھی امریکہ کی اسی جگہ کو نشانہ بنائےگا۔
3 ۔ ایران امریکہ کے سنگین جرائم میں اسرائیل کو شریک جرم سمجھتا ہے۔
4 ۔ امریکی عوام کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ خطے سے امریکی فوجیوں کو فوری طور پرنکال لیں ، اور امریکی حکومت کو مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا موقع فراہم نہ کریں۔
و ما النّصر الّا من عند اللّه العزیز الحکیم
سپاہ ایران
٭ امریکی وزارت دفاع نے ایران کے جوابی حملے کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے امریکی صدرٹرمپ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے امریکی کانگریس کی سربراہ نینسی پلوسی کو ایرانی میزائل حملوں سے آگاہ کردیا ہے۔
عالمی منہ زور طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی عوام کے ہاتھ پر ہیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 19 دیماہ کی مناسبت سے قم کے عوام کے مختلف طبقات کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:عالمی منہ زور طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی عوام کے ہاتھ پر ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: 19 دیماہ کی تقریب گذشتہ 40 برسوں سے ہر سال شان و شوکت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اور قمی عوام کا قیام ایک عظيم قیام کا پیش خیمہ بن گيا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید میجر جنرل سلیمانی کی شجاعت اور دلیرانہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہید قاسم سلیمانی شجاع بھی تھے اور حکمت عملی بھی جانتے تھے، بعض لوگ شجاع ہوتے ہیں لیکن ان کے پاس حکمت عملی نہیں ہوتی۔ بعض حکمت جانتے ہیں لیکن شجاع نہیں ہوتے اور وہ اپنی حکمت عملی کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتے ۔ شہید سلیمانی نے دفاع مقدس سے لیکر آج تک بڑے سنگین خطرات کا سامنا کیا ۔ شہید سلیمانی صرف فوجی میدان کے ماہر نہیں تھے وہ سیاسی میدان کے بھی بہترین ماہر تھے۔ شہید قاسم سلیمانی کے کام منطق اور اخلاص پر استوار تھے۔ اللہ تعالی نے انھیں شہادت کے بہترین تحفہ سے نواز کر زندہ جاوید بنا دیا ہے۔
ایران کیجانب سے عراق میں امریکی فوج کیخلاف "شہید سلیمانی آپریشن" کا آغاز، میزائلوں کی بارش جاری
ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد ایئربیس پر راکٹ حملے کیے گئے، حملہ پاسداران انقلاب کی جانب سے کیا گیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دشمن کے فوجی اڈے تباہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔ کارروائی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں کی گئی۔ حملے کے بعد امریکا کو تباہ کن ردعمل کی دھمکی بھی دی گئی۔ پینٹاگان نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ایئربیس پر راکٹ حملے ایرانی علاقے سے کیے گئے۔ امریکی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروز یا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عین الاسد ایئر بیس پر ہونے والے حملوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد صدر ٹرمپ صورتحال کا جائزہ اور نیشنل سکیورٹی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں۔
رهبر معظم انقلاب شهید قاسم سلیمانی کے گھر پر
ہندوستان اور پاکستان میں مظاہرین نے امریکی پرچم کو آگ لگا دی
ہندوستان اور پاکستان کے مختلف شہروں میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر لاکھوں مسلمانوں نے سوگ مناتے ہوئے امریکہ کے خلاف مظاہرے کئے اور امریکی پرچم کو ظلم کی علامت قراردیتے ہوئے نذر آتش کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے شہر ممبئی، لکھنؤ، حیدر آباد، ریاست گجرات ، بہار اور مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد نے امریکہ کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کئے اور بغداد کے ايئر پورٹ کے قریب امریکہ کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہ اسلام کے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر پاکستان کے شہر کراچی میں ایک لاکھ افراد نے امریکی قونصلخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور میجر جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کے شہر لاہور، اسلام آباد اور دیگروں شہروں میں بھی امیرکہ کے خلاف لاکھوں افراد نے مظاہرے میں حصہ لیا اور امریکہ کے پرچم کو دنیا میں ظلم اور بربریت کی علامت قراردیتے ہوئے اسے نذر آتش کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور دفاع خواجہ آصف نے پاکستانی پارلیمنٹ میں میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید قراردیا اور شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر پاکستانی حکومت کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی نے پاکستان کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایسے عظيم مجاہد کی شہادت پر پاکستانی حکومت کی منافقانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔
کرمان میں سپاہ اسلام کے عظيم کمانڈر کی تشییع میں کئي ملین افراد کاحضور
کرمان میں سپاہ اسلام کے عظیم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے کئی ملین افراد حاضر ہوئے ہیں ، عوامی رش اور اژدہام کی بنا پر حکام نے تدفین کے پروگرام کو مؤخر کردیا ہے۔۔ اطلاعات کے مطابق شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں سیکڑوں افراد نے کفن بھی پہن رکھا ہے اور وہ شہید کا ناحق خون بہانے پر امریکہ کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ شہید میجر جنرل سلیمانی کو 41 ثار اللہ بریگیڈ کے ساتھی شہیدوں کے ساتھ سپرد خاک کیا جائےگا۔ اس سے قبل شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کی کاظمین، بغداد، کربلائے معلی، نجف اشرف، اہواز، مشہد مقدس ، تہران ، قم میں تشییع جنازہ میں کئی ملین افراد نے شرکت کی اورعوام نے شہیدوں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا اور دشمنان اسلام سے ان کے خون کا سخت بدلہ لینے کا مطابلہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق کرمان میں غیر ملکی مہمان بھی شہید سلیمانی کی تشییع جنازہ میں شریک ہیں جن میں شام کے اہلسنت علماء کا وفد بھی شامل ہے جبکہ شامی حکومت کے وزیر اوقاف بھی ایک اعلی وفد کے ہمراہ کرمان میں موجود ہیں۔ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کا پرچم بھی شہید قاسم سلیمانی کے خاندان کو عطا کیا جائےگا ۔ کرمان میں عوام کا بیشمار اژدہام اور رش ہے جس کی وجہ سے تدفین کے پروگرام کو کچھ وقت کے لئے مؤخر کردیا گیا ہے ۔ کرمان کے تمام مدارس اور مساجد کے دروازے عوام کے لئے کل رات سے کھول دیئے گئے تھے۔ سپاہ اسلام کے عظیم اور بے نظیر جنرل کو الوداع کرنے کے لئے خلق خدا امڈ آئی ہے ۔ عوام شہید قاسم سلیمانی کا سخت بدلہ لینے کا مطالبہ کررہے ہیں ہزاروں جوان کفن پوش ہیں۔ جنھوں نے شہید قاسم سلیمانی کے خون کا سخت بدلہ لینے کا عزم کررکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہید سلیمانی اور شہید پور جعفری کے پیکر پاک کی تشییع 11 کلو میٹر راستہ پر مشتمل ہے اور 11 کلومیٹر راستہ میں سے صرف 2 کلو میٹر راستہ 4 گھنٹوں میں طے ہوا ہے راستے میں ایک ملین سے زائد افراد موجود ہیں جس کی وجہ سے اس گاڑی کی حرکت متوقف ہوگئی جس میں شہید سلیمانی اور شہید حسین پور جعفری کے پیکر موجود ہیں۔
شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں میں لبنان ، یمن، افغانستان، پاکستان، ہندوستان، عراق، شام، فلسطین اور بعض دیگر عرب اور افریقی ممالک کے مہمان موجود ہیں۔ واضح رہے کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو بغداد ايئر پورٹ کے قریب 3 جنوری بروز جمعہ امریکہ نے ایک بزدلانہ ، مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے میں شہید کردیا تھا اور حملے کی ذمہ داری بھی امریکہ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میجرجنرل سلیمانی کو امریکہ کے خبیث ترین اور اس دور کے یزید صدر ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گيا ہے۔
شہید ابو مہدی مہندس کے پیکر پاک کی بصرہ میں تشییع
شہر بصرہ میں کئی لاکھ افراد نے سپاہ اسلام کے غیور اور بہادر کمانڈر شہید ابو مہدی مہندس کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کی اور عراق سے امریکی فوجیوں کو فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق شہید ابو مہدی مہندس اپنے عظیم مہمان شہید میجر جنرل سلیمانی کو تہران پہنچاکر اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں بصرہ میں لاکھوں عراقیوں نے ان کی تشییع جنازہ میں بھر پور شرکت کی اور عراق سے امریکی دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں ان کی کوششوں پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو بغداد ايئر پورٹ کے قریب 3 جنوری بروز جمعہ امریکہ نے ایک بزدلانہ ، مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے میں شہید کردیا تھا ۔ شہید ابو مہدی مہندس بغداد ايئر پورٹ پر اپنے مہمان جنرل سلیمانیکو لینے کے لئے آئے تھے ۔ اور سپاہ اسلام کے دونوں اہم کمانڈر امریکی ہوائی حملے میں شہید ہوگئے اور حملے کی ذمہ داری بھی امریکہ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میجرجنرل سلیمانی کو امریکہ کے خبیث ترین اور اس دور کے یزید صدر ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا گيا ہے۔
امریکہ سے سخت انتقام لیں گے/ امریکہ کے لئے شہید سلیمانی ،جنرل سلیمانی سے بڑا خطرہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے امریکہ سے شہید قاسم سلیمانی کے خون کا سخت بدلہ لینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے شہید سلیمانی ،میجر جنرل سلیمانی سے کہیں زیادہ خطرہ بن گيا ہے۔
میجر جنرل حسین سلامی نے کرمان کے آزادی اسکوائر پرشہید میجر جنرل سلیمانی کی تشییع میں شریک کئی ملین افراد کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اطمینان رکھیں ہم شہید میجر جنرل سلیمانی کے خون کا سخت انتقام لیں گے ۔
میجر جنرل سلامی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کو اسلامی ، اخلاقی اور انسانی اقدار اور اصولوں کا حامل بے مثال کمانڈر قراردیتے ہوئے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی فداکار،شجاع ، حکیم، مدیر اور مدبرکمانڈر تھے اور انھوں نے اپنی حکمت عملی کے ذریعہ خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کو ناکام بنانے اور شکست سے دوچار کرنے میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا۔ جنرل سلامی نے کہا کہ عراق اور شام میں داعش کی شکست درحقیقت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شکست تھی۔ کیونکہ امریکہ نے داعش کو شام میں بشار اسد کی حکومت گرانے اور عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے تشکیل دیا اور اسے پیشرفتہ ترین فوجی ہتھیار فراہم کئے اور داعش کی تربیت کے لئے بعض علاقائی ممالک میں ٹریننگ سینٹربھی قائم کئے۔
میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ میجر جنرل سلیمانی پر امریکہ کا بزدلانہ اور بہیمانہ حملہ بھی امریکہ کی شکست کا مظہر ہے کیونکہ سلیمانی آج بھی زندہ ہے اور وہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں اور شہید سلیمانی امریکہ کے لئے میجر جنرل سلیمانی سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے اور ہم شہید سلیمانی کے خون کی بدولت خطے میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دنیائے اسلام سے امریکی فوجیوں کا انخلا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلامی ممالک کو امریکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں اور اسلامی ممالک سے امریکی فوجیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے امریکہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑا کر ان پر اپنی گرفت مضبوط کئے ہوئے ہے ان کے مالی اور اقتصادی وسائل کو لوٹ رہا ہے۔ ہمیں امریکہ کی اس پالیسی کو ناکام بنا پر امریکہ کو خطے سے فرار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے افغانستان، شام ، عراق ، لبنان اور فلسطین میں شیعوں سے زیادہ سنیوں کی مدد کی ہے ہمارے لئے شیعہ یا سنی معیار نہیں ہم مسلمان ہیں اور ہم نے مظلوموں کی ہرجگہ مدد کی ہے اورہم مستقبل میں بھی مظالوموں کی مدد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کی نظر سے گر گیا ہے اور آج دنیا بھر میں امریکہ کو نفرت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔
شہید سلیمانی کی بیٹی کی آتش بیانی کی عالمی سطح پر کوریج
الجزیرہ نے لکھا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشیع کی تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ کا علاقے سے اخراج یقینی ہے۔
الجزیرہ نے اجتماع میں اسماعیل ہانیہ کے خطاب کو بھی پیش کیا اور اور جنرل سلیمانی کی بیٹی کے خطاب کو کوریج دی۔

الجزیره نے لکھا ہے کہ «زینب سلیمانی» نے امریکہ اور اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ انکے تاریک دن قریب ہیں۔
لبنان کے «المیادین» نے سردار قاسم سلیمانی کی بیٹی اور اسماعیل هنیه کے خطاب کو اہم لکھا ہے اور کہتا ہے۔

زینب نے خبردار کیا ہے کہ انکے والد کی شہادت سے انسانوں کی فطرت بیدار ہوگی۔
«السومریه نیوز» نے لکھا ہے کہ سردار سلیمانی کی بیٹی نے کہا ہے کہ یہ خام خیالی ہے کہ انکے والد کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگیی ہے۔

نیوز چینل «رشیایا الیوم» نے زینب سلیمانی نے عراق اور ایران میں تشیع کے اجتماع کو امریکہ کے لیے واضح پیغام قرار دیا اور کہا کہ سلیمانی لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔

نیوز چینل «بوابةالفجر» نے لکھا کہ سلیمانی کی بیٹی نے خبردار کیا ہے کہ احمق ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ سلیمانی کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگا۔

«الخلیج اونلاین» کے مطابق سلیمانی کی شہادت سے امریکہ اور اسرائیل کے برے دن قرب تر ہوگیے ہیں۔


شہید سلیمانی کی بیٹی کی آتش بیانی کی عالمی سطح پر کوریج
الجزیرہ نے لکھا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشیع کی تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ کا علاقے سے اخراج یقینی ہے۔
الجزیرہ نے اجتماع میں اسماعیل ہانیہ کے خطاب کو بھی پیش کیا اور اور جنرل سلیمانی کی بیٹی کے خطاب کو کوریج دی۔

الجزیره نے لکھا ہے کہ «زینب سلیمانی» نے امریکہ اور اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ انکے تاریک دن قریب ہیں۔
لبنان کے «المیادین» نے سردار قاسم سلیمانی کی بیٹی اور اسماعیل هنیه کے خطاب کو اہم لکھا ہے اور کہتا ہے۔

زینب نے خبردار کیا ہے کہ انکے والد کی شہادت سے انسانوں کی فطرت بیدار ہوگی۔
«السومریه نیوز» نے لکھا ہے کہ سردار سلیمانی کی بیٹی نے کہا ہے کہ یہ خام خیالی ہے کہ انکے والد کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگیی ہے۔

نیوز چینل «رشیایا الیوم» نے زینب سلیمانی نے عراق اور ایران میں تشیع کے اجتماع کو امریکہ کے لیے واضح پیغام قرار دیا اور کہا کہ سلیمانی لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔

نیوز چینل «بوابةالفجر» نے لکھا کہ سلیمانی کی بیٹی نے خبردار کیا ہے کہ احمق ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ سلیمانی کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوگا۔

«الخلیج اونلاین» کے مطابق سلیمانی کی شہادت سے امریکہ اور اسرائیل کے برے دن قرب تر ہوگیے ہیں۔

