صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

Rate this item
(0 votes)
صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

 

اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپيكر كے معاون خصوصی برائے بين الاقوامی امور حسين اميرعبداللہيان نے فلسطينی قيديوں كی جاری بھوک ہڑتال پر كہا كہ صہيونيوں كے خلاف فلسطينيوں كی احتجاجی تحريک ان كے اتحاد اورمضبوط عزم كی واضح مثال ہے.

اميرعبداللہيان نے ناجائز صہيونی حکومت كی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطينی قيديوں كو زبردستی كھانا كھلانے كی شديد مذمت كی.

اميرعبداللہيان نے كہا كہ قابض صہيونی حكمران عالمی سطح پر اپنی بگڑتی ہوئی ساکھ اورعالمی دباؤ سے خوفزدہ ہوكر فلسطينی قيديوں كی تحريک اور بھوک ہڑتال كو ناكام كرنے كی سازش كررہے ہيں.

سینيئر ايرانی سفارتكار نے كہا كہ ايران فلسطين كی انتفاضہ تحريک كی حمايت اور ناجائز صہيونی حكمرانوں كی جانب سے انسانی حقوق كی خلاف ورزی كی مذمت كرتا رہے گا.

انہوں نے عالمی برادری اور بين الاقوامی انسانی حقوق كی تنظيموں سے فلسطينی عوام اور صہيونی جيلوں ميں اسير مظلوم فلسطينی قيديوں كی حمايت ميں دوٹوک موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ  صیہونی جیلوں میں قید فلسطينی قيديوں نے 17 اپریل سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

 

Read 1311 times