عید نوروز ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک میں قومی جوش و ولولہ سے منائی جاتی ہے

Rate this item
(0 votes)
عید نوروز ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک میں قومی جوش و ولولہ سے منائی جاتی ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید نوروز ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک افغانستان، آذربائیجان،تاجیکستان، ازبکستان افغانستان، پاکستان ، کشمیر اور ہندوستان میں قومی جوش و ولولہ کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ایران کا نیا سال عید نوروز سے شروع ہوتا ہے۔ نوروز ایران کا اہم قومی تہوار ہے۔

. نیا سال شروع ہونے سے پہلے ہی لوگ اپنے گھروں کی صفائی شروع کر دیتے ہیں ۔ اس موقع پر لوگ نئی چیزیں خریدنے کا بھی شوق رکھتےہیں ۔عید نوروز فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ جہاں جہاں تک  فارسی زبان کے اثرات ہیں وہاں وہاں نوروز کا جشن منایا جاتا ہے ۔  اسلامی تاریخ کے لحاظ سے نوروز ہی کا دن ہے جب پہلی بار دنیا میں سورج طلوع ہوا، درختوں پر شگوفے چٹخنے لگے،حضرت آدم علیہ السلام زمین پراترے، حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کوہ جودی پراتری اور طوفان نوح ختم ہوا،حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بتوں کو توڑا اور نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی " صلی علیہ وآلہ وسلم " پر وحی کے نزول کا آغاز ہوا۔حضرت علی (ع) کو ولایت کے منصب پر نصب کیا گیا
ایران سمیت بہت سارے ممالک میں نوروز کو سرکاری طور پر منایا جاتاہے ،افعانستان،البانیا، آذربائیجان، جارجیا، کوسوو، قرقیزستان، ازبکستان ،عراق، قزاقستان، تاجیکستان، ترکمانستان، عراقی کردستان وغیرہ میں نوروز کے دن سرکاری چھٹی ہوتی ہے-
نوروز کے موقع پر مختلف دعائیہ اور سماجی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مخصوص پکوان تیار کیے جاتے ہیں، ایران میں یہ تہوار 13 دن تک منایا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں نوروز کی تقریبات کے آغازکا سرکاری اعلان مزارشریف سے کیا جاتا ہے۔
وسط ایشیائی ممالک میں بھی نوروز کو تہوار کی طرح منایا جاتا ہے جبکہ پاکستان، کشمیر اور بھارت کے کچھ علاقوں میں نوروز کے دن خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ غسل اور پاک و صاف لباس پہنا جاتا ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان اور چترال میں جشن نوروز ثقافتی اور مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جا تا ہے.
ہندوستان میں مغلوں کے دور حکومت میں نوروزکا تہوار سرکاری طورپر منایا جاتا تھا نامور تاریخ دان ڈاکٹر مبارک علی لکھتے ہیں چونکہ عرب کے تہوار ثقافتی طورپر اتنے رنگین اوردلکش نہیں تھےجبکہ ایران کے مسلمان بادشاہ اپنی روایات کو بطورورثہ اپنے ساتھ ہندوستان لائے انہوں نے ان تہواروں اور رسومات کو جاری رکھا اس لئے مسلمان بادشاہوں کے دربار میں نوروز کا تہوار بڑی شان وشوکت کے ساتھ منایا جاتا تھا۔

Read 482 times