رہبر معظم انقلاب اسلامی آئندہ دنوں میں ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوائیں گے

Rate this item
(0 votes)
رہبر معظم انقلاب اسلامی آئندہ دنوں میں ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوائیں گے

 اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر مرندی نے آئندہ دنوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو ایرانی کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نےکورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں ویکسین لگانے کے لئے دو شرطیں رکھی تھیں، پہلی شرط یہ تھی کہ باری آنے پر انھیں ویکسین لگائي جائے اور دوسری شرط یہ تھی کہ وہ ایران کی تیار کردہ ویکسین لگوائیں گے۔

ڈاکٹر علی رضا مرندی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کے استعمال کی منظوری وزارت صحت سے مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبرمعظم انقلاب کی ایرانی ویکسین لگوانے پر خاص تاکید ہے، یہ ویکسین ایران کے نوجوان سائنسدانوں کی محنتوں کا نتیجہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ میں 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو کوروناو یکسین لگائی جاچکی ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آئندہ دنوں میں ایران کی تیار کردہ کوو برکت ویکسین لگوائیں گے واضح رہے کہ روس، امریکہ ، چين ، ہندوستان اور برطانیہ کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا چھٹا اور مغربی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Read 401 times