تہران میں کل افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوگا

Rate this item
(0 votes)
تہران میں کل افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل  بروز بدھ ماہرین اور یونیورسٹیوں کے بعض اساتید کی موجودگی میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تہران میں مقامی وقت کے مطابق بعد از ظہر 14 بجے سے 16 بجے تک منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں افغانستان کی قومی کانگرس پارٹی کے سربراہ اور افغان پارلیمنٹ کے سابق رکن پدرام عبداللطیف بھی شرکت کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی جنوب ایشیاء کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید روسل موسوی بھی شرکت کریں گے ۔ دیگر ماہرین اور اساتید میں جناب محمد حسن جعفری، ڈاکٹر سید رضا صدر الحسینی ، ڈاکٹر منیرہ راہ نجات ۔ ڈاکٹر محمود مہدوی ، ڈاکٹر سمیہ مرونی، ڈاکٹر سید لطف اللہ جلالی، جناب محمد عارف ، ڈاکٹر حسین جعفری اور جناب سعید قدیری شامل ہیں۔

Read 451 times