فسادیوں اور دہشت گردوں کی حمایت امریکہ اور مغرب کے مفاد میں نہیں: آیت اللہ رئیسی

Rate this item
(0 votes)
فسادیوں اور دہشت گردوں کی حمایت امریکہ اور مغرب کے مفاد میں نہیں: آیت اللہ رئیسی

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ فسادیوں اور دہشت گردوں کی حمایت امریکہ اور مغرب کے مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروزاتوار کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فسادیوں اور دہشت گردوں کی حمایت امریکیوں اور مغربی ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔

رئیسی نے کہا کہ وزارت خارجہ کو سفارتی اور قانونی ذرائع سے بیرون ملک مین دیزائن ہونے والی سازشوں کو بے اثر کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے عوام کی زیادہ سے زیادہ بہتر خدمت کے لیے انتظامی اداروں کی بھرپور کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام اور ملک کی سیکورٹی کی حفاظت کو برقرار رکھنے کیلیے عدالتی، سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اداروں کے کردار کا حوالہ دیا۔

آیت اللہ رئیسی نے امریکہ، فرانس اور کئی دیگر یورپی ممالک کی طرف سے دہشت گردوں اور فسادی عناصر کی واضح حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ دہشت گردی کی حمایت یقینی طور پر ان کے مفاد میں نہیں ہو گی ۔

Read 312 times