احمد متوسلیان، آزادی قدس کی راہ کا پہلا ایرانی شہید

Rate this item
(0 votes)
احمد متوسلیان، آزادی قدس کی راہ کا پہلا ایرانی شہید

تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے لبنان میں 41 سال سے لاپتہ ایرانی فوجی افسر احمد متوسلیان سمیت چار افراد کی شہادت کی تصدیق کردی۔ میجر جنرل حسین سلامی نے احمد متوسلیان، سعید، محمد طوقانی اور مہدی ذاکر حسینی کے اہل خانہ سے نوروز کے موقع پر ملاقاتیں کیں۔ اس ملاقات میں انہوں نے احمد متوسلیان کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق کردی۔ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج ایران میں سلامتی، امن، ترقی اور طاقت ان کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے احمد متوسلیان کو القدس فتح کرنے کی راہ کا پہلا ایرانی شہید قرار دیا اور کہاکہ آج مزاحمتی محاذ کی فتوحات ان کے شروع کیے گئے اسی راستے کا نتیجہ ہیں جسے انہوں نے القدس کو آزاد کرنے اور فتح کرنے کے لیے کھولا تھا۔احمد متوسلیان ان چار ایرانیوں میں سے ایک تھے جو 5 جولائی 1982 کو اس وقت لبنان میں لاپتہ ہو گئے تھے جب وہ سیاسی اور فوجی رہنماؤں کے ایک اعلیٰ سفارتی گروپ کےحصے کےطورپر شام آئے تھے اورپھر لبنان چلے گئے تھے۔ جس گاڑی میں احمد متوسلیان جار ہے تھے اس میں ان کے ساتھ ایک گروپ تھا ۔ یہ گروپ بیروت جاتے ہوئے ایک چوکی پر غائب ہوگیا تھا۔

Read 153 times