عدالتی اصلاحات، صیہونی حکومت قانون سازی پر بضد

Rate this item
(0 votes)
عدالتی اصلاحات، صیہونی حکومت قانون سازی پر بضد

تل ابیب: صیہونی حکومت نے پارلیمنٹ کے اگلے سیشن میں عدالتی اصلاحات کا بل لانے کا اعلان کردیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگیو نے کہا کہ حکومت وقفے کے فوری بعد اپنے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ منصوبے کو عارضی طور پر روکا تھا۔ 25 اپریل کو یوم آزادی کے بعد پارلیمنٹ کا سیشن ہوگا۔ اس کے بعد ہم قانون سازی کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مذاکرات کی خاطر قانون سازی میں وقفہ دیا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم اسے دوبارہ تصدیق کے لیے لائیں گے۔ حزب اختلاف کے رہنما ایویگڈور لائبرمین نے اپوزیشن جماعتوں سے عدالتی اصلاحات کے قانون پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کو منجمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے پاس قانون سازی کرنے کا واضح منصوبہ ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

Read 208 times