عالم اسلام میں اتحاد و یگانگت کی لہر سے صہیونی سخت پریشان ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

Rate this item
(0 votes)
عالم اسلام میں اتحاد و یگانگت کی لہر سے صہیونی سخت پریشان ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج، غاصب صہیونیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملے میں شدت کے پیش نظر، اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ صہیونی، عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کی لہر اور اندرونی تباہی کے واضح امکانات سے سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں کی جعلی اور غاصب اسرائیلی حکومت کی فورسز کی بے حرمتی اور رات گئے کے مجرمانہ حملوں سے دردناک مناظر پیدا ہوئے جو کہ یقیناً صہیونی دہشت گردوں کے غیر انسانی جرائم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کا نتیجہ ہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی افواج نے گزشتہ دنوں متعدد بار مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے فلسطینی نمازیوں پر حملہ کرکے بے شمار نہتے فلسطینی نمازیوں کو زخمی کیا ہے ان حملوں میں کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آج علی الصبح صہیونی حکومت کے جنگجو طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی مزاحمتی و مقاومتی ٹھکانوں پر بمباری بھی کی ہے۔

Read 250 times