ٹرمپ کا ایران کے خلاف ایڈونچر امریکی بالادستی کے دور کا خاتمہ کرسکتا ہے: ایشیا ٹائمز کی رپورٹ

Rate this item
(0 votes)
ٹرمپ کا ایران کے خلاف ایڈونچر امریکی بالادستی کے دور کا خاتمہ کرسکتا ہے: ایشیا ٹائمز کی رپورٹ

مضمون نگار لیون ہیڈر خبردار کیا ہے کہ بلا وجہ اور بدلتے بہانے سے شروع کی جانے والی یہ جنگ امریکہ کو ایک ایسی دلدل میں دھکیل دے گی جس سے دنیا میں واشنگٹن کی بالادستی ختم ہو جائے گی۔

مضمون نگار کے مطابق  28 فروری 2026  کو امریکہ اور اسرائیل نے جھوٹے اور متضاد بہانوں کے تحت ایران کے خلاف اپنے حملوں کا سلسلہ شروع کیا، جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی عمانی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بلواسطہ مذاکرات میں جوہر معاہدے کی جانب پیشرفت کی خبر دی تھی۔

فاضل تجزیہ نگار کے مطابق امن تک رسائي کے باوجو امریکہ اور اسرائیل نے معاہدے کی سیاسی خشک ہونے سے پہلے ہی اسے سبوتاژ کردیا۔  

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں نے ایرانی سرزمین پر اپنے حملے کا جواز پیش کرنے کے لیے چھ مختلف اور متضاد وجوہات پیش کی ہیں جن میں ایران کو انتقام جوئی روکنے سے لیکر حکومت تبدیلی اور اس کی دفاعی طاقت کے خاتمے جیسے بہانے شامل ہیں۔

 لیون ہیڈر  کے مطابق یہ بظاہر تضاد ظاہر کرتا ہے کہ واشنگٹن جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اسے جواز فراہم کرنے کے لیے کسی بہانے کی تلاش میں تھا۔

Read 6 times