لبنان میں جنگ بندی کوغاصب صیہونی حکومت کی ناتوانی کا ثبوت ہے: حماس

Rate this item
(0 votes)
لبنان میں جنگ بندی کوغاصب صیہونی حکومت کی ناتوانی کا ثبوت ہے: حماس

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے اہداف میں ناکام ہوگئي ہے۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ نے اس غاصب حکومت کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کرکے دنیا کو دکھا دیا کہ صیہونی حکومت لبنان کی عوامی تحریک مزاحمت(حزب اللہ) پر اپنی  مرضی  کبھی بھی مسلط نہیں کرسکتی۔

 یاد رہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیان رات نصف شب سے لبنان میں جنگ بندی نافذ ہوگئی ہے.
 غاصب صیہونی حکومت ایسی حالت میں لبنان میں جنگ بندی پر مجبور ہوئی ہے کہ حزب اللہ نے گزشتہ دنوں اس کی جارحیت کے جواب میں اس کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر بہت ہی کاری حملے کئے تھے۔

یاد رہے کہ ایران نے شروع سے ہی اس بات پر زور دیا تھا کہ علاقے میں جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کرنا پڑے گا اور جب تک لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے جاری رہیں گے، امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ 

Read 6 times