Super User
اسرائیلی ڈرون کی حالیہ دراندازی اشتعال انگیز قدم
ایران نے اپنی فضائی حدود میں ایک اسرائیلی ڈرون کی حالیہ دراندازی کو اشتعال انگیز قدم قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ تہران کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کا حق حاصل ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نائب سفیر غلام حسین دہقانی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون، سلامتی کونسل کے سربراہ مارک لیال گرانٹ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر جان ایشے کو خط لکھ کر ایران کی فضائی حدود میں اسرائیلی ڈرون کی دراندازی کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر طرح کی دفاعی کارروائی کا حق محفوظ ہے۔
ایرانی سفیر نے یاد دہانی کرائي کہ اسرائیلی ڈرون کی جانب سے ایران کی فضائی حدود میں حالیہ دراندازی اسلامی جمہوریہ کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس خلاف ورزی کو خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک خطرہ قرار دیا اور بین الاقوامی برادری خاص طور سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے اس دراندازی کی مذمت کی اپیل کی۔
اتوار کو ایرانی کی انقلاب کی خصوصی فورسز آئی آر جی سی نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ اس نے جوہری تنصیبات نطنز کی جانب پرواز کر رہے ایک اسرائیلی جاسوسی طیارہ کو مار گرایا ہے۔
رہبر معظم سے صدر جمہوریہ اور کابینہ کے ارکان کی ملاقات
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے صدر جمہوریہ اور کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں معاشرے میں نفسیاتی اور روحی آرام و سکون کے قیام ، مہنگائی پر کنٹرول، غیر ملکی کرنسی کی قیمت میں ثبات اور حفظان صحت کے منصوبے کے نفاذ کو گذشتہ ایک سال میں حکومت کے اچھےاور گرانقدر اقدامات میں قراردیا اور حکومت کے تمام اہلکاروں کو انقلابی جذبہ اور سمت و سو کی تقویت اور حفاظت ، اندرونی ظرفیتوں اور پیداوار پر تکیہ، مزاحمتی اقتصاد کی پالیسیوں کے دقیق نفاذ، زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ، دیہاتوں میں تبدیلی صنائع ، علمی رشد و ترقی جاری رکھنے پر سنجیدہ توجہ، دانش محور کمپنیوں کی تقویت، عالمی اور علاقائی مسائل بالخصوص امریکہ کی مداخلت کے بارے میں صریح اور روشن مؤقف، حکومت کے اندرونی انسجام کی تقویت،ریڈ لائنوں بالخصوص سن 1388 ہجری شمسی کے فتنہ سے فاصلہ کی رعایت اور منصفانہ تنقید کے مقابلے میں آرام و سکون اور بردباری کی سفارش کی۔
یہ ملاقات ہفتہ حکومت کی مناسبت سے منعقد ہوئی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید رجائی اور شہید باہنر کی یادتازہ کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور اللہ تعالی کی خوشنودی کے حصول اور انقلابی جذبہ اور انقلابی سمت و سو کو ان دو شہیدوں کی اہم خصوصیات قراردیتے ہوئے فرمایا: ہم سب کو اسلامی نظام کے حکام ہونے کے لحاظ سے انقلابی جذبہ اور سمت و سو کی ہمیشہ حفاظت کرنی چاہیے اور مقصد بھی اللہ تعالی کی رضا اور اس کی خوشنودی کا حصول ہونا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب سلامی نے صدر جمہوریہ کی طرف سے گیارہویں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں رپورٹ کو اچھا اور گرانقدر قراردیتے ہوئے فرمایا: حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ عام لوگوں کے سامنے پیش کی جانی چاہیےتاکہ عوام انجام پانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ رہیں اور حکومت کے آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں بھی مطلع رہیں۔
رہبر معظم انقلاب سلامی نے فرمایا: حکومت کی طرف سے عوام کے سامنے رپورٹ پیش کرنے سے عوام میں مستقبل کے سلسلے میں امید پیدا ہوگی لیکن اس بات پر توجہ رکھنی چاہیے کہ رپورٹ حقائق اور واقعیات پر مبنی ہونی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کے اندر امید پیدا کرنے کو مختلف حکومتوں کے مختلف نعروں کے ساتھ بر سر اقتدار آنے کے برکات میں قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام میں اس امید کو قائم اور دائم رکھنا چاہیے اور اس کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے اور امید کو مضبوط بنانے کا ایک راستہ انجام پانے والے کاموں کے بارے میں عوام کو آگاہ اور مطلع کرنا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: البتہ عوام کی امید صرف رپورٹ پیش کرنے سے مضبوط نہیں ہوگی بلکہ عوام عملی طور پر حکومتی کارکردگی کے نتائج کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
پاکستان ایران سے مزید بجلی خریدے گا
پاکستان کے پانی و بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران سے مزید بجلی خریدے گا۔پاکستان کے اس وزیر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں میں بجلی شامل نہیں ہے کہ کہا ہے کہ ان ملک، آئندہ برسوں میں ایران سے بجلی کی درآمدات کو ایک ہزار میگا واٹ تک پہنچانے کا اردہ رکھتا ہے۔پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کہا ہے کہ ان کے ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ایران سے بجلی کی درآمدات سے پاکستان میں توانائی سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے میں کافی مدد ملے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کو توانائی کی شدید قلّت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو سال بھر دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف چار گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔
ایران سعودی عرب تعلقات
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے دورۂ جدہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات میں نیا باب کھولے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔فریقین کے درمیان جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل نے دو طرف علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی اور عالم اسلام کو لاحق خطرات منجملہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے تبادلۂ خیال کیا۔ایران کے نائب وزیر خارجہ نے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض انتہا پسند گروہ، دین کے نام پر دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس کا مقصد دین اسلام کو بدنام کرنا ہے۔انھوں نے دہشتگردی کا متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
مصری مفتی: قبروں کی زیارت اور توسل شرک نہیں ہے
مصر کے سابقہ مفتی نے اہل بیت اطہار(ع) اور اولیاء اللہ سے توسل کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کی قبروں کی زیارت اور ان سے توسل کرنا بالکل شرک نہیں ہے۔
ڈاکٹر علی جمعہ نے عالمی نٹ ورک ’’سی بی سی‘‘ سے گفتگو میں ان لوگوں کی مخالفت کرتے ہوئے جو اولیاء اللہ کی قبروں کی زیارت کو حرام سمجھتے ہیں کہا: اولیاء الہی کی قبور کی زیارت، زیارت کرنے والے کے عشق و محبت کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا شرک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈاکٹر جمعہ نے کہا: وہ کلمات جو پیغمبر اکرم(ص) اور ائمہ اطہار(ع) سے مدد طلب کرنے کے معنی پر مشتمل ہیں بالکل شرکت آمیز نہیں ہے اور ان کا ادا کرنے والا یکتا پرست ہے اور وہ ائمہ سے دعا اور مدد کی درخواست کرتا ہے۔
انہوں نے اس بارے میں مذاهب اربعه کے منابع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ سب سے پہلے جس شخص نے رسول اسلام حضرت محمد مصطفیٰ(ص) سے مدد طلب کی ابوالبشر حضرت آدم (ع) تھے کہ جنہوں نے آپ(ص) کا نام گرامی عرش الہی پر لکلھا ہوا دیکھا تھا اور اپنی مغفرت کے لیے بارگاہ خدا میں انہیں واسطہ قرار دیا۔
مصر کے سابقہ مفتی نے مزید تاکید کے ساتھ کہا کہ اولیاء الہی اور صالح بندے، توسل کرنے والوں کی دعا کو سنتے ہیں اور انہیں دیکھتے ہیں۔
وسائل کی کمی کے باوجود، مزاحمت صہیونی دشمن پر حاوی رہی ہے
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ايران کے ٹيلي ويژن کے ساتھ انٹرويو ميں ايک بار پھر صيہوني حکومت کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے ميں مزاحمت جاري رکھنے پر زور ديا۔
انہوں نے غزہ کي تازہ ترين صورتحال اور اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتي تحريکوں نے اپنے جنگي وسائل کي کمي کے باوجود صہیونی دشمن کے مقابلے ميں نماياں کاميابياں حاصل کي ہيں۔
تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ القسام بريگيڈ اور سرايا القدس نامي فورس سميت فلسطين کي تمام مزاحمتي تنظيميں پہلے کي نسبت بہت زيادہ طاقتور ہوچکي ہيں اور ان کے مابين پوري طرح سے ہماہنگي پائي جاتي ہے۔
خالد مشعل نے کہا کہ فلسطيني تنظيموں نے فوجي وسائل کي تياري ، ميزائيل داغنے اور صيہوني حکومت کے مراکز کو نشانہ بنانے ميں خاصي مہارت حاصل کرلي ہے۔ انہوں نے ايک بار پھر جنگ بندي کے لئے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے پرزور ديا اور کہا کہ يہ ہر قوم کا مسلمہ حق ہے کہ آزادانہ اور کسي قسم کي مشکل کے بغير زندگي گزارے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کا مکمل خاتمہ، تجارتي لين دين کے لئے بينکاري سہولتوں کي بحالي ، قومي آشتي حکومت کے خلاف جارحيت سے پرہيز ، غزہ اور غرب اردن کے مابين رابطے کي سہولتوں کي بحالي ، صيہوني حکومت سےجنگ بندي فلسطيني گروہوں کے مطالبات ميں شامل ہيں۔
تاجربرادری انقلابی جدوجہد کے دوران ہراول دستہ میں شامل رہی ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے انقلابی جدوجہد کے زمانے میں تاجر برادری کی سرگرم موجودگی کو ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ کے اہم واقعات میں سے قرار دیا ہے۔ ایران کی تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے سیمینار کی کمیٹی کے ارکان کی 16 جون 2014 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ہونے والی ملاقات میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کا متن، پیر کی صبح تھران میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں شائع ہوا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا تھا کہ پورے ایران کی تاجر برادری، اس ہراول دستہ میں شامل تھی کہ جنہوں نے سب سے پہلے اسلامی تحریک کے دوران بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی آواز پر لبیک کہا تھا اور 1962 میں ایران کی فضاء کو پرجوش کیا تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی اور مقدس دفاع کے دوران تاجر برادری کی گرانبہا کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید فرمائی کہ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے بعض افراد انفرادی جذبہ کی بنا پر جنگ کے محاذوں پر گئے یا اپنے کام کو جنگ کے محاذوں پر لے گئے یا جنگ کے محاذ کے لئے بھر پور مالی مدد کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے اکثر شہداء شناختہ شدہ نہیں ہیں، تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے دس ہزار شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس سیمینار کے انعقاد کو ایک احسن قدم قرار دیا۔
غزہ پر صہیونی جارحیت، دسیوں شہید
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔ قدس کی غاصب حکومت نے غزہ کے کئي شہروں پر بمباری کی ہےجس میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونی حکومت کی بمباری میں اب تک دوہزار ایک سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد زحمی ہوئے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر آج بھی وحشیانہ حملے جاری رکھے۔ذرائع کے مطابق غزہ کے ایک رہائشی مکان پر صیہونی جنگی طیاروں کی آج صبح کی بمباری میں ایک عورت سمیت تین فلسطینی شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ زیتون کے علاقے میں انجام پایا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے الصبرہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں چالیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس میں ایک مسجد کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں اس مسجد کو خاصا نقصان پہنچا۔فلسطین کی وزارت اوقاف کے اعلان کے مطابق گذشتہ آٹھ اگست نے صیہونی فوجیوں کے جاری حملوں میں ابتک سو کے لگ بھگ مساجد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جبکہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں دو ہزار پچانوے شہید اور دس ہزار پانچ سو زخمی ہوچکے ہیں۔
کشمیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی
ہندوستان کے دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیداہوئی ہے جبکہ صوبہ جموں میں سیلابی صورتحال اور رہائشی مکانات بہہ جانے کے نتیجے میں 2سگی بہنوں اور ایک خاتون سمیت 5افراد لقمہ اجل بن گئے۔ متعدد رہائشی اور غیر رہائشی عمارات کو نقصان پہنچا اور اس دوران ویشنو دیوی یاترا پر جارہے 7یاتری زمینی تودے کی زد میں آکر زخمی ہوئے ۔ اس دوران رام نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک 30سے زیادہ افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا جبکہ جموں کی صوبائی انتظامیہ نے کئی علاقوں میں زمینی تودے گر آنے اور پانی کی سطح بڑ ھ جانے کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔ جاری رہنے والی موسلا دھاربارشوں کے نتیجے میں ٹنل کے آرپاردریاؤں اورندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ جانے کے بعدکئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیداہوچکی ہے اورابتک 2خواتین سمیت4افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ۔ ذرائع کے مطابق سنیچر کے روز زور دار بارشوں کے نتیجے میں ریاست کے دوسرے کئی علاقوں کی طرح ہی ضلع راجوری کے کئی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ایک ریلا 2سگی بہنوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقعہ ہوئی ۔ پولیس ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیلابی
صورتحال کے نتیجے میں لقمہ اجل بننے والی دونوں بہنوں کی نعشوں کو سنیچر کی شام بر آمد کیا گیا ۔ اسی دوران ضلع راجوری کے ہی سندر بنی تحصیل کے تحت آنے والے چھنی کالے بن گاؤں میں دوران شب تیز بارشوں کے نتیجے میں ایک کچا مکان ڈھہ گیا جس کے نتیجے میں مالک مکان محمد فاروق شدید زخمی ہوا جبکہ اس کی بیوی رشیدہ بیگم کی موت واقعہ ہوئی ۔ کے این ایس کو معلوم
ہوا کہ راجوری کے کئی علاقوں کی طرح ہی صوبہ جموں کے ضلع سانبہ اور ضلع کٹھوعہ کے کئی دیہات میں بھی تازہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے اور ان دونوں اضلاع میں کئی دیہات مکمل طور پر زیر آب آچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تازہ بارشوں کے نتیجے میں دیوک اور بسنتر نامی دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور دونوں دریاؤں کا پانی نزدیکی دیہات میں داخل ہوگیا ۔ پولیس نے فوری بچاؤ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے
ضلع سانبہ کے تحت آنے والے وجے پور تحصیل کے رام نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک دیہات سے ہنگامی بنیادوں پر 30 افراد کو محفوظ جگہ منتقل کیا۔ دریں اثناء ویشنو دیوی یاترا پر جارہے 7 یاتری اس وقت زخمی ہوئے جب راستے میں ان کی گاڑی ایک زمینی تودے کی زد میں آئی ۔ پولیس ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ ضلع ریاسی میں اتوار کے روز ویشنو دیوی روڑ پر ادو
کواری کے مقام پر نزدیکی پہاڑ سے ایک زمینی تودہ گر آیا جو ایک گاڑی سے ٹکر اگیا جس کے نتیجے میں ویشنو دیوی جارہے 7یاتری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کوہونے والی موصلا دار بارشوں کے بعد ریاسی ، سانبہ ، کٹھوعہ ، راجوری ، پونچھ اور جموں صوبہ کے دیگر اضلاع کے اوپری علاقوں میں زمینی تودے گرنے کا اندیشہ لاحق ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کو پہلے ہی
خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت میں احتیاط برتیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبہ کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے علاوہ زمینی تودے گر آنے کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔
فلسطینیوں کےمطالبات پر تاکید
فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے تحریک حماس کے مطالبات پورے کۓ جانے پر تاکید کی ہے۔
خالد مشعل نے ترکی کی خبر رساں ایجنسی آناتولی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں دفاع اور استقامت کا آپشن مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینیوں کے کسی ایک حق سےبھی دستبردار نہیں ہوگی۔ خالد مشعل نے مزید کہا کہ غزہ پٹی کے محاصرے کا خاتمہ اور اس علاقے پر اسرائیلی حملے بند ہونے کے بعد گرفتار کۓ جانے والے فلسطینیوں کی آزادی فلسطینیوں کے بنیادی حقوق ہیں۔ خالد مشعل نے صیہونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کو فلسطینیوں کے حقوق تسلیم کۓ جانے کے ساتھ مشروط کیا۔ فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے حماس کو دہشتگرد قرار دیۓ جانے کے بارے میں کہاکہ جو دنیا بھر میں بالواسطہ اور بلاواسطہ بچوں اور خواتین کو قتل کرتا ہے اسے دوسروں کو دہشتگرد کہنے کا کوئي حق حاصل نہیں ہے۔




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
