Super User

Super User

رہبر معظم سے ترکی کے وزیر اعظم اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کی ملاقات

۲۰۱۴/۰۱/۲۹ -رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان اور اس کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان اخوت، محبت اور دوستی کو بے مثال قراردیتے ہوئے فرمایا: دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے وسیع ظرفیتیں موجود ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جناب اردوغان کے دوروں کے دوران ہونے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں تہران اور انقرہ کے ٹھوس اور سنجیدہ اقدام کو لازمی قراردیتے ہوئے فرمایا: عملی اقدامات دونوں ممالک کے باہمی روابط میں زیادہ سے زیادہ استحکام اوربرق رفتار پیشرفت کا موجب بنیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دونوں قوموں کے قلبی تعلقات اور رجحانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: موجودہ فرصتوں اور مواقع سے صحیح اور بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

ترکی کے وزیر اعظم جناب رجب طیب اردوغان نےبھی اس ملاقات میں ترک صدر اور ترکی کے عوام کی طرف سے گرم اور صمیمی سلام رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے کہا: میں ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

ترکی کے وزیر اعظم نے آج ایران کے صدر اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کو بہت ہی مفید اور مؤثر قراردیا اور کچھ معاہدوں پر دستخط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امید ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی روابط میں پیشرفت اور توسعہ عالمی اور علاقائی ممالک کے لئے بہترین نمونہ قرار پائےگآ۔

ترکی کے وزیر اعظم اردوغان نے ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کی اعلی کونسل کی دستاویز پر دستخط کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا: مسلسل باہمی اجلاس اور گفتگو کے ذریعہ باہمی روابط کو سنجیدگی کے ساتھ فروغ دیں گے اور ایسا محسوس ہوگا کہ گویا دونوں ممالک کے وزراء ایک مشترکہ کابینہ میں بیٹھ کر باہمی تعاون اور مذاکرات میں مشغول اور مصروف ہیں۔

ایڈورڈ اسنوڈن پر برطانوی وزیر اعظم کی تنقید ۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کل اس ملک کی پارلمانی کمیٹی کے اراکین کے درمیان تقریر ميں اخبارات کے چیف ایڈیٹروں سے ، جو اسنوڈن کی دستاویزات کے انکشاف کو شائع کرتے ہیں ، مطالبہ کیا کہ کسی بھی اقدام سے پہلے اس کے نتائج کے بارے میں غور کریں ۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ سکورٹی ميں کمی آنے سے ملک کو درپیش خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ کیمرون نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ وہ اسنوڈن کی خفیہ دستاویزات کی اشاعت کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے بعض دستاویزات کہ جن کا اسنوڈن نے انکشاف کیا ہے ،برطانیہ کی جاسوسی کی تنظیم " جی سی ایچ کیو" اور امریکہ کی سکورٹی ایجنسی کے ساتھ تعاون سے متعلق ہے ۔ اس ملک کے بیشتر پارلمانی نمائندوں کاخیال ہےکہ ان دستاویزات کے انکشاف نے برطانیہ کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے ۔

آیۃ اللہ خاتمي: امریکہ مردہ آباد ، ملت ایران کی عزت وعظمت ۔تہران کے خطیب نماز جمعہ آیۃ اللہ سید محمد خاتمی نے کہا ہےکہ امریکہ مردہ باد کے نعرے سے ملت ایران، سرافراز و سربلند ہوئی۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیۃ اللہ سید احمد خاتمی نے پورے ایران ميں عشرۂ فجر کی مناسبت سے وسیع پیمانے پر پروگراموں کے انعقاد پر تاکید کی ۔ آیۃ اللہ خاتمی نے چھتیسیویں عشرۂ مبارک فجر کے بارے میں کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی ، ملت ایران کے لئے استقلال و آزادی اور دینی حاکمیت کا پیغام لائی ۔ آیۃ اللہ خاتمی نے ملت ایران کی 35 سالہ عزت و سربلندی کو استقامت و پائیداری کا مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ امریکہ مردہ باد کا نعرہ ملت ایران کے لئے عزت و عظمت کا حامل ہے ۔ آيۃ اللہ خاتمی نے اسی طرح ایران کے خلاف امریکی صدر اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھمکیاں اب بے اثر ہوچکی ہیں اور ملت ایران استقامت و پائیداری کی ثقافت اپنا کر ان دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے بارہا فرمایا ہےکہ اسلامی جمہوریۂ ایران ایٹم بم بنانے کے درپے نہيں ہے کہا کہ وہ امریکہ ہے جس نے جاپان کےشہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر بم گراکر ہزاروں افراد کا قتل عالم کیا تھا۔ آیۃ اللہ خاتمی نے عالمی برادری کو لاحق تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاشرے کو اپنے مستقبل کے بارے میں خطرہ ، امریکہ اور صہیونی حکومت سے ہے ۔ انہوں نے امریکہ پر ، جو حزب اللہ لبنان کو ایک دہشت گرد گروہ سمجھتا ہے ، ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کوئی دہشت گرد گروہ نہيں ہے کیوں کہ وہ غاصب اسرائیل کے مقابلے میں عزت و سربلندی سے صرف اپنی سرزمین کا دفاع کررہا ہے ۔ آیۃ اللہ خاتمی نے اسی طرح شام سے متعلق جنیوا دو کانفرنس کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کا حل امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے توسط سے شام میں دہشت گردوں کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل کا بند ہونا ہے ۔ انہوں نے مصر کی موجودہ صورتحال کےبارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے فوجیوں کی یہ کوشش ہے کہ وہ ایک بار پھر اس ملک ميں نامبارک کے دور کا مشاہدہ کریں اور وہ چاہتے ہیں کہ مصر کو ایک بار پھر اسرائیل کا کوریڈور بنادیں ۔

Wednesday, 29 January 2014 10:05

پاکستان، سرچ آپریشن

پاکستان، سرچ آپریشن

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے دہشتگردی کی وارداتوں کے خدشے کے پیش نظر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اردگرد کی بستیوں میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں مقیم کرائے داروں اور دیگر افراد کے کوائف چیک کئے گئے۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ پاکستان کے شہروں اسلام آباد اور کراچی میں بھی تولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جہاں سے درجنوں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پرویز رشید نے کہا؛ پاکستان میں قانون سب سے زیادہ طاقتور

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بند گلی میں پھنس گئے ہیں ان سے درخواست ہے کہ خود کو قانون کے حوالے کر دیں، مشرف ڈاکٹروں کی چیر پھاڑ سے بچنا چاہتے ہیں تو عدالت کا سامنا کریں، انہیں آئینی حکومت پر قبضہ کرنے کا نتیجہ بھگتنا پڑ رہا ہے، جو لوگ پاکستان کے نظام کو ختم کرکے جبر کا نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں ان سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے چھٹکارا پانا حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے، حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف طاقت سمیت کسی بھی آپشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ ۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ایک ایک انچ پر قانون کی حکمرانی اورحکومت کی رٹ کےلیے پرعزم ہے، پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کو جو اندرونی چیلنجز ہیں ان کو ہمیشہ ہمیشہ کےلیے ختم کیا جائےگا تاکہ پاکستان پرامن ہو سکے اور لوگوں کی جان و مال محفوظ ہو، وہ کاروبار کر سکیں اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی استعمال کریں، ہمارے بچے اسکولوں میں جائیں ہماری عبادت گاہیں آباد رہیں لیکن جو لوگ اس ماحول کو خراب کرتے ہیں اور پاکستان کے نظام کو ختم کرکے جبر کا نظام مسلط کرنا چاہتے ہیں ان سے ہمیشہ ہمیشہ سے چھٹکارا پانا ہماری پالیسی کا حصہ ہے اور حکومت اس طرف پیشرفت بھی کر رہی ہے۔

وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالْنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالْنُّجُومُ مُسَخَّرَاتٌ بِأَمْرِهِ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

اور اُسی نے تمہارے لئے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو مسخر کر دیا، اور تمام ستارے بھی اُسی کی تدبیر (سے نظام) کے پابند ہیں، بیشک اس میں عقل رکھنے والے لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں،[16:12]

فلسطینی بچوں کی حمایت میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے

گزشتہ چھ سالوں سے "مسلم ہینڈز " نامی آرگنائزیشن کی جانب سے غزہ اور فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونی والی ریلی حسب سابق اس دفعہ بھی لندن ، مانچسٹر ، برمنگھم اور لسٹر جیسے برطانیہ کے مختلف شہروں میں نکالی جائے گی جس کے دوران فلسطینی بچوں کے لے مالی امداد جمع کی جائے گی ۔

مذکورہ آرگنائزیشن نے اپنے ایک دعوت نامے میں برطانوی شہریوں سے اس ریلی میں شرکت کرنے اور فلسطینی شہریوں کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کے لیے مالی امداد جمے کرنے کی اپیل کی ہے۔

اوہایو کی مختلف یونیورسٹیوں میں رسول اسلام (ص) کے پیغام کا احیا

امریکی ریاست اوہایو کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے "کلام رسول خدا(ص) ؛ آخری خطبہ" کے عنوان سے علمی کانفرنسوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جن کے ذریعے وحدت اور مساوات پر مبنی رسول کریم (ص) کے آفاقی پیغام کواحیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

میچیگان یونیورسٹی کی مسلم طلبا یونین کے صدر "عبد الرحمان الوتار" نے خیال ظاہر کیا : اس سلسلے کی پہلی کانفرنس کو میچیگان یونیورسٹی میں منعقد ہونا تھا لیکن بعد میں اوہایو کی تمام یونیورسٹیوں کے مسلم طلبا پر مشتمل مختلف تنظیموں کے تعاون سے اس کانفرنس کو اوہایو میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

امریکہ، مشرق وسطیٰ میں فوجی سرگرمیاں بڑھائے گاامریکہ، مشرق وسطی میں اپنی فوجی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اخبار (یو ، ایس ، اے) ٹو ڈے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ ، اپنی نئ فوجی حکمت علمی کی بنیاد پر "فورسز کم توانائی زیادہ اور فوری ردعمل کی قابلیت اور انجام پانے والی کاروائی محدود" کے عنوان افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کررہا ہے تاکہ اس کے ذریعے بدامن عرب ممالک میں فوری آپریشن کا آغاز کرے۔ "لکسین گٹون" انسٹیٹیوٹ کے تجزیہ نگار "لورین ٹومسن" نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی فورسز کی موجودگی زمین سے سمندر میں منتقل ہوجائے گی اور اس لحاظ سے واشنگٹن ساحل میں ہر قسم کی فوری کاروائی انجام دینے کے لئے اپنے میرین فوجیوں سے استفادہ کرے گا۔اس رپورٹ کے مطابق مزکورہ فورسز امریکی مفادات اور اس ملک کے سفارت خانوں کی حفاظت پر مامور ہوگی۔ اس امریکی فورسز کی ذمہ داری یہ بھی ہوگی کہ بحرانی علاقوں سے امریکی شہریوں کو فوری باہرنکالیں۔

اسلام میں خواتین کا مقام؛ اسٹریلین خواتین میں اسلام کی طرف رجحان کا بنیادی عامل

اسٹریلیا کے شہر سڈنی کی رہائشی نو مسلم جولیا مخللاتی نے خیال ظاہر کیا : خواتین کے بارے میں اسلام کے نقطہ نظر نے مجھے اس الہی دین کی طرف جلب کیا ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات کی رو سے خواتین کو ایک انمول موتی کی حیثت حاصل ہے. چار سال پہلے اسلام قبول کرنے والی ۲۲ سالہ جولیا کو اپنے مسیحی والدین کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا ہے

جولیا کہتی ہیں کہ میرے والدین نے مجھے ارتھاڈوکس مذہب اپنانے پر مجبور کیا تھا لیکن یہ مذہب میرے ذہن میں موجود سوالوں کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا :جب میں نے اسلام کے بارے میں مطالعہ شروع کیا تو خواتین کے بارے میں اسلام کے عظیم موقف نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے.