Super User
اسلامي گھرانہ اور خانداني نظام زندگي
ہر وہ ملک جس ميں گھرانے کي بنياديں مستحکم ہوں تو اُس ملک کي بہت سي مشکلات خصوصاً اخلاقي مشکلات اُس مستحکم اورصحيح و سالم گھرانے کي برکت سے دور ہوجائيں گي .
اسلام ميں ايک معاشرے کي اصل اکائي گھرانہ ہے يہي وجہ ہے کہ اسلام گھرانے اور خاندان کے استحکام کو بہت زيادہ اہميت ديتا ہے ؟ اس ليے کہ گھرانہ، آرام و سکون و آسائش ، امن ، تربيت و ايمان اور معنويت کي پرورش کا اور روحي اور نفسياتي مشکلات کے حل کي جگہ ہے .يہ خاندان ہي ہے جہاں ثقافت ، اعتقادات، خانداني روايتيں اور آداب و روسوم اگلي نسلوں تک منتقل ہوتے ہيں ؟ يہي وہ مقام ہے کہ جہاں کھوئي ہوئي طاقت کو بحال کيا جاتا ہے، ارادوں کو مضبوط بنايا جاتا ہے اور خوشبختي اور بہشت بريں کا راستہ اسي گھرانے سے ہو کر گزرتا ہے . اسلام نے گھر کے ماحول ميں شادابي و نشاط اورمعنويت و محبت پر بہت زيادہ تاکيد کي ہے .
اسلام ميں گھرانے اور خاندان کي اہميت:
گھرانہ ، کلمہ طيبہ يا پاکيزہ بنياد
گھرانہ، کلمہ طيبہ 1 کي مانند ہے اور کلمہ طيبہ کي خاصيت يہ ہے کہ جب يہ وجود ميں آتا ہے تو مسلسل اس کے وجود سے خير وبرکت اورنيکي ملتي رہتي ہے اوروہ اپنے اطراف کي چيزوں ميں نفوذ کرتا رہتا ہے .کلمہ طيبہ وہي چيزيں ہيں کہ جنہيں خداوند متعال نے انسان کي فطري ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کي صحيح بنيادوں کے ساتھ اُسے تحفہ ديا ہے . يہ سب کلمہ طيبہ ہيں خواہ وہ معنويات ہوں يا ماديات 2
گھرانہ ، انساني معاشرے کي اکائي:
جس طرح ايک انساني بدن ايک اکائي ’’سيل ‘‘ يا ’’خليے‘‘ سے تشکيل پاتا ہے اور ان خليوں کي نابودي ،خرابي اور بيماري خودبخود اور فطري طور پر بدن کي بيماري پر اختتام پذير ہوتي ہے .اگر ان اکائيوں ’’خليوں‘‘ ميں پلنے والي بيماري بڑھ جائے تو خطرناک شکل ميں بڑھ کر پورے انساني بدن کيلئے خطرے کا باعث بن سکتي ہے.اسي طرح انساني معاشرہ بھي اکائيوں سے مل کر بنا ہے جنہيں ہم ’’گھرانہ ‘‘ کہتے ہيں اور گھرانہ انسان کے معاشرتي بدن کي اکائي ہے . جب يہ صحيح و سالم ہوں گے اور صحيح اور اچھا عمل انجام ديں گے تو معاشرے کا بدن بھي يقينا صحيح و سالم ہوگا. 3
-------------
1 سورہ ابراہيم کي آيت 24 کي طرف اشارہ ہے کہ ’’اللہ تعالي نے کلمہ طيبہ کي مثال پيش کہ ہے کہ جيسے ايک شجر طيبہ کہ جس کي جڑيں زمين ميں مستحکم ہوں اور شاخيں آسمان پر پھيلي ہوئي ہوں‘‘
2 خطبہ نکاح 6/3/2000
3 خطبہ نکاح 29/5/2002
اچھا گھرانہ اور اچھا معاشرہ:
اگر کسي معاشرے ميں ايک گھرانے کي بنياديں مستحکم ہوجائيں،مياں بيوي ايک دوسرے کے حقوق کا خيال رکھيں ،آپس ميں خوش رفتاري،اچھے اخلاق اور باہمي تعاون سے پيش آئيں، مل کر مشکلات کو حل کريں اوراپنے بچوں کي اچھي تربيت کريں تو وہ معاشرہ بہتر صورتحال اور نجات سے ہمکنار ہوگا اور اگر معاشرے ميں کوئي مصلح موجود ہوتو وہ معاشروں کي اصلاح کرسکتا ہے . ليکن اگر صحيح و سالم اور اچھے گھرانے ہي معاشرے ميں موجود نہ ہوں تو کتنے ہي بڑے مصلح کيوں نہ آجائيں وہ معاشرے کي اصلاح نہيں کرسکتے. 1
ہر وہ ملک جس ميں گھرانے کي بنياديں مستحکم ہوں تو اُس ملک کي بہت سي مشکلات خصوصاً اخلاقي مشکلات اُس مستحکم اورصحيح و سالم گھرانے کي برکت سے دور ہوجائيں گي يا سرے ہي سے وجود ميں نہيں آئيں گي.2
گھر کو بسانا دراصل انسان کي ايک اجتماعي ضرورت ہے ? چنانچہ اگر کسي معاشرے ميں ’’گھرانے‘‘ صحيح و سالم اور مستحکم ہوں ، حالات زمانہ اُن کے پائے ثبات ميں لغزش پيدا نہ کريں اور وہ مختلف قسم کي اجتماعي آفات سے محفوظ ہوں تو ايسا معاشرا اچھي طرح اصلاح پاسکتا ہے، اس کے باشندے فکري رشد حاصل کرسکتے ہيں، وہ روحاني لحاظ سے مکمل طور پر صحيح و سالم ہوں گے اور وہ ممکن ہے کہ نفسياتي بيماريوں سے بھي دور ہوں . 3
گھرانہ، روح و ايمان اور پاکيزہ فکر وخيال کي بہترين پرورش گاہ
اچھے گھرانوں سے محروم معاشرہ ايک پريشان، غير مطمئن اور زبوں حالي کا شکار معاشرہ ہے اور ايک ايسا معاشرہ ہے کہ جس ميں ثقافتي ، فکري اور عقائدي ورثہ آنے والي نسلوں تک با آساني منتقل نہيں ہوسکتا ? ايسے معاشرے ميں انساني تربيت کے بلند مقاصد حاصل نہيں ہوپاتے يا اُس ميں صحيح و سالم گھرانوں کا فقدان ہوتا ہے يا پھر اُن کي بنياديں متزلزل ہوتي ہيں .ايسے معاشروں ميں انسان اچھے تربيتي مراکز اور پرورش گاہوں ميں بھي اچھي پرورش نہيں پاسکتے . 4
صحيح وسالم گھرانے کا فقدان اس بات کا سبب بنتا ہے کہ نہ اُس ميں بچے صحيح پرورش پاتے ہيں اور نہ ہي نوجوان اپني صحيح شخصيت تک پہنچ سکتے ہيں اور انسان بھي ايسے گھرانوں ميں کامل نہيں بنتے ؟ اس گھر سے تعلق رکھنے والے مياں بيوں بھي صالح اور نيک نہيں ہوں گے، اس گھر ميں اخلاقيات کابھي فقدان ہوگا اور گزشتہ نسل کے اچھے اورقيمتي تجربات اگلي نسلوں تک منتقل نہيں ہوسکتے . 1
جب ايسے معاشرے ميں اچھے گھرانے موجود نہ ہوں تو جان ليجئے کہ اس معاشرے ميں ايمان اور دينداري کو وجود ميں لانے کا کوئي مرکز موجود نہيں ہے . 2
------------------
1 خطبہ نکاح 5/9/1993
2 خطبہ نکاح 23/11/1997
3 خطبہ نکاح 23/8/1995
4 خطبہ نکاح 1/1/1996
ايسے معاشرے کہ جن ميں گھرانوں کي بنياديں کمزور ہيں يا جن ميں اچھے گھرانے سرے ہي سے وجود نہيں رکھتے يا اگر ہيں تو ان کي بنياديں متزلزل ہيںتو وہ معاشرے نابوي کے دھانے پر کھڑے ہيں ايسے معاشروں ميں نفسياتي الجھنوں اور بيماريوں کے اعداد و شمار اُن معاشروں کي بہ نسبت زيادہ ہيں جن ميں اچھے اور مستحکم گھرانے موجود ہيں اور مرد و عورت ’’ گھرانے‘‘ جيسے ايک مضبوط مرکز سے متصل ہيں 3
گھرانہ ، سکون اور اصلاح کا مرکز
انساني معاشرے ميں گھرانہ بہت اہميت اور قدر وقيمت کا حامل ہے آنے والي نسلوں کي تربيت اور معنوي،فکري اور نفسياتي لحاظ سے صحيح و سالم انسانوں کي پرورش کيلئے گھرانے کے فوائد تک نہ کوئي پہنچ سکتا ہے اور نہ ہي کوئي چيز تعليم و تربيت کے ميدان ميںگھر و گھرانے کي جگہ لے سکتي ہے جب خانداني نظام زندگي بہتر انداز ميں موجود ہو تو ان کروڑوں انسانوں ميں سے ہر ايک کيلئے ديکھ بھال کرنے والے (والدين جيسے دو شفيق موجود) ہميشہ ان کے ہمراہ ہوں گے کہ جن کا کوئي نعم البدل نہيں ہوسکتا 4
’’گھرانہ‘‘ايک امن و امان کي وادي محبت اور پُر فضا ماحول کا نام ہے کہ جس ميں بچے اوروالدين اس پُر امن ماحول اور قابل اعتماد فضا ميں اپني روحي و فکري اور ذہني صلاحيتوں کو بہتر انداز ميں محفوظ رکھتے ہوئے اُن کي پرورش اور رُشد کا انتظام کرسکتے ہيں ليکن جب خانداني نظام کي بنياديں ہي کمزور پڑجائيں تو آنے والي نسليں غير محفوظ ہوجاتي ہيں 5
انسان تربيت، ہدايت اور کمال وترقي کيلئے خلق کيا گيا ہے اور يہ سب اہداف صرف ايک پر امن ماحول
------------
1 خطبہ نکاح 20/5/2000
2 خطبہ نکاح 1/2/1993
3 خطبہ نکاح 12/3/2000
4 خطبہ نکاح 25/5/2000
5 خطبہ نکاح 9/3/1997
ميں ہي حاصل ہوسکتے ہيں ايسا ماحول کہ جس کي فضا کو کوئي نفسياتي الجھن آلودہ نہ کرے اور ايسا ماحول کہ جس ميں انساني صلاحيتيں اپنے کمال تک پہنچ سکيں ? ان مقاصد کے حصول کيلئے ايسے ماحول کاوجود لازمي ہے جس ميں تعليمات ايک نسل کے بعد دوسري نسل ميں منعکس ہوں اور انسان بچپن ہي سے صحيح تعليم ، مددگار نفسياتي ماحول اور فطري معلموں يعني والدين کے زير سايہ تربيت پائے جو عالم دنيا کے تمام انسانوں سے زيادہ اس پر مہربان ہيں 1
اگرمعاشرے ميں صحيح خانداني نظام رائج نہ ہوتو انساني تربيت کے تمام اقدامات ناکام ہوجائيں گے اور اُس کي تمام روحاني ضرورتوں کو مثبت جواب نہيں ملے گا? يہ وجہ ہے کہ انساني تخليق اور فطرت ايسي ہے کہ جو اچھے گھرانے، صحيح و کامل خانداني نظام کے پر فضا اور محبت آميز ماحول اور والدين کي شفقت و محبت کے بغير صحيح و کامل تربيت ، بے عيب پرورش اورنفسياتي الجھنوں سے دور اپني لازمي روحاني نشوونما تک نہيں پہنچ سکتي ہے ? انسان اپني باطني صلاحيتوں اور اپنے احساسات و جذبات کے لحاظ سے اُسي وقت مکمل ہو سکتا ہے کہ جب وہ ايک مکمل اور اچھے گھرانے ميں تربيت پائے ايک مناسب اور اچھے خانداني نظام کے تحت چلنے والے گھر ميں پرورش پانے والے بچوں کيلئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ نفسياتي لحاظ سے صحيح و سالم اور ہمدردي اور مہرباني کے جذبات سے سرشار ہوں گے 2
ايک گھرانے ميں تين قسم کے انسانوں کي اصلاح ہوسکتي ہے ? ايک مرد ہيں جو اس گھر کے سرپرست يا والدين ہيں، دوسرے درجے پر خواتين جو ماوں کا کردار ادا کرتي ہيں اور تيسرے مرحلے پر اولاد جو اس معاشرے کي آنے والے نسل ہے 3
اچھے گھرانے کي خوبياں
ايک اچھا گھرانہ يعني ايک دوسرے کي نسبت اچھے، مہربان، پرخلوص جذبات اور احساسات کے مالک اور ايک دوسرے سے عشق و محبت کرنے والے مياں بيوي جو ايک دوسرے کي جسماني اور روحاني حالت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ضرورت کے مطابق ايک دوسرے کي مدد کريں،ايک دوسرے کي فعاليت،کام کاج اور ضرورتوں کو اہميت ديں اور ايک دوسرے کو آرام و سکون اور بہتري اوربھلائي کو مدنظر رکھيں.
-----------
1 خطبہ نکاح 11/8/1997 2 خطبہ نکاح 25/11/1995 1 خطبہ نکاح 9/5/1995
دوسرے درجے پر اس گھر ميں پرورش پانے والي اولاد ہے کہ جس کي تربيت کيلئے وہ احساس ذمے داري کريں اور مادي اور معنوي لحاظ سے اسے صحيح و سالم پرورش کا ماحول فراہم کريں اُن کي خواہش يہ ہوني چاہيے کہ اُن کے بچے مادي اور معنوي لحاظ سے بہتري اور سلامتي تک پہنچيں،وہ اپني اولاد کو بہترين تعليم و تربيت ديں، انہيں مودب بنائيں، اچھے طريقوں سے اپني اولاد کو بُرے کاموں کي انجام دہي سے روکيں اور بہترين صفات سے اُن کي روح کو مزين کريں ايک ايسا گھرانہ دراصل ايک ملک ميں ہونے والي تمام حقيقي اصلاحات کي بنياد فراہم کرسکتا ہے چونکہ ايسے گھرانوں ميں اچھے انسان ہي تربيت پاتے ہيں اور وہ بہترين صفات کے مالک ہوتے ہيں جب کوئي معاشرہ شجاعت، عقلي استدلال ، فکري آزادي، احساس ذمے داري، پيارو محبت، جرآت و بہادري، وقت پر صحيح فيصلہ کرنے کي صلاحيت، دوسروں کي خير خواہي اور اپني خانداني پاکيزگي اور نجابت کے ساتھ پرورش پانے والے لوگوں کا حامل ہو تو وہ کبھي بدبختي اورروسياہي کي شکل نہيں ديکھے گا 1
اچھے خانداني نظام ميں ثقافت کي منتقلي کي آساني
ايک معاشرے ميں اُس کي تہذيب وتمدن اور ثقافت کے اصولوں کي حفاظت اور آئندہ نسلوں تک اُن کي منتقلي اچھے گھرانے يا بہترين خانداني نظام کي برکت ہي سے انجام پاتي ہے 2
رشتہ ازدواج ميں نوجوان لڑکے اور لڑکي کے منسلک ہونے کا سب سے بہترين فائدہ ’’گھر بسانا‘‘ ہے .اس کا سبب بھي يہي ہے کہ ايک معاشرہ اچھے گھرانوں، خانداني افراد اور بہترين نظام تربيت پر مشتمل ہو تو وہ بہترين معاشرہ کہلائے جانے کا مستحق ہے اور وہ اپنے تاريخي اور ثقافتي خزانوں اور ورثے کو بخوبي احسن اگلي نسلوں تک منتقل کرے گا اور ايسے معاشرے ميں بچے بھي صحيح تربيت پائيں گے ? چنانچہ وہ ممالک اور معاشرے کہ جہاں خانداني نظام مشکلات کا شکار ہوتا ہے تو وہاں ثقافتي اور اخلاقي مسائل جنم ليتے ہيں 3
اگر موجودہ نسل اس بات کي خواہشمند ہو کہ وہ اپني ذہني اورفکري ارتقا ، تجربات اور نتائج کو آنے والي نسلوں تک منتقل کرے اور ايک معاشرہ اپنے ماضي اور تاريخ سے صحيح معني ميں فائدہ حاصل کرے تو يہ صرف اچھے گھرانوں يا اچھے خانداني نظام کے ذريعے ہي ممکن ہے . گھر کي اچھي فضا ميں اس معاشرے کي ثقافتي اورتاريخي بنيادوں پر ايک انسان اپنے تشخص کو پاتا ہے اور اپني شخصيت کي تعمير کرتا ہے . يہ والدين ہي ہيں جو غير مستقيم طور پر بغير کسي جبر اور تصنع (بناوٹ) کے فطري اور طبيعي طور پر اپنے فکري مطالب، عمل، معلومات اور تمام مقدس امور کو آنے والي نسلوں تک منتقل کرتے ہيں . 1
-----------
1 خطبہ نکاح3/3/1998
2 خطبہ نکاح15/4/1998
3 خطبہ نکاح 15/4/1998
خوشحال گھرانہ اور مطمئن افراد
اسلام ’’گھرانے‘‘ پر مکمل توجہ ديتا ہے اور گھرانے پر اس کي خاص الخاص نظر اپنے پورے اہتمام کے ساتھ جمي ہوئي ہے کہ جس کي وجہ سے خانداني نظام يا گھرانے کو انساني حيات ميں مرکزيت حاصل ہے .اسي ليے اس کي بنيادوں کو کمزور يا کھوکھلا کرنے کو بدترين فعل قرار دياگيا ہے. 2
اسلام ميں گھرانے کا مفہوم يعني ايک چھت کے نيچے دو انسانوں کي سکونت ،دو مختلف مزاجوں کا بہترين اور تصوراتي روحاني ماحول ميں ايک دوسرے کا جيون ساتھي بننا، دو انسانوں کے اُنس و اُلفت کي قرار گاہ اور ايک انسان کے ذريعے دوسرے انسان کے کمال اور معنوي ترقي کا مرکز ، يعني وہ جگہ کہ جہاں انسان پاکيزگي حاصل کرے اور اُسے روحاني سکون نصيب ہو ? يہ ہے اسلام کي نظر اور اسي ليے اس مرکز ’’گھرانے‘‘ کو اتني اہميت دي ہے .3
قرآن کے بيان کے مطابق اسلام نے مرد وعورت کي تخليق ،ان کے ايک ساتھ زندگي گزارنے اور ايک دوسرے کا شريک حيات بننے کو مياں بيوي کيلئے آرام و سکون کا باعث قرار ديا ہے .4
قرآن ميں ارشاد خداوندي ہے کہ ’’وَجَعَلَ مِنھَا زَوجَھَا لِيَسکُنَ اِلَيھَا‘‘. 5 جہاں تک مجھے ياد ہے کہ قرآن ميں دو مرتبہ ’’سکون‘‘ کي تعبير آئي ہے ? ’’وَمِن آيَاتِہِ خَلَقَ لَکُم مِن آَنفُسَکُم آَزوَاجًا لِتَسکُنُوا اِلَيھَا‘‘6 خداوند عالم نے انساني جوڑے کو اس کي جنس (انسانيت) سے ہي قرار ديا ہے ?يعني عورت کا جوڑا مرد اور مرد کا جوڑا عورت تاکہ ’’لِيَسکُنَ اِلَيھَا‘‘ يعني يہ انسان خواہ مرد ہو يا عورت ،اپنے مياں يا بيوي سے آرام وسکون حاصل کرے. 1
----------
1 خطبہ نکاح 5/1/2001
2 خطبہ نکاح 5/1/2001
3 خطبہ نکاح 25/12/2005
4 خطبہ نکاح 27/11/1997 5 سورہ اعراف/ 189 6 سورہ روم / 21
يہ آرام و سکون دراصل باطني اضطراب کي زندگي کے پر تلاطم دريا سے نجات و سکون پانے سے عبارت ہے . زندگي ايک قسم کا ميدان جنگ ہے اور انسان اس ميں ہميشہ ايک قسم اضطراب و پريشاني ميں مبتلا رہتا ہے لہ?ذا يہ سکون بہت اہميت کا حامل ہے . اگر يہ آرام و سکون انسان کو صحيح طور پر حاصل ہوجائے تو اُس کي زندگي سعادت و خوش بختي کو پالے گي، مياں بيوي دونوں خوش بخت ہوجائيں گے اور اس گھر ميں پيدا ہونے والے بچے بھي بغير کسي نفسياتي دباو اور الجھن کے پرورش پائيں گے اور خوش بختي اُن کے قدم چومے گي? صرف مياں بيوي کے باہمي تعاون، اچھے اخلاق و کردار اور پرسکون ماحول سے اس گھرانے کے ہر فرد کيلئے سعادت و خوش بختي کي زمين ہموار ہوجائے گي. 2
گھرانہ ، زندگي کي کڑي دھوپ ميں ايک ٹھنڈي چھاوں
جب مياں بيوں دن کے اختتام پر يا درميان ميں ايک دوسرے سے ملاقات کرتے ہيں تو دونوں ايک دوسرے سے يہي اميد رکھتے ہيں کہ اُنہوں نے گھر کے ماحول کو خوش رکھنے، اُسے زندہ رکھنے اور تھکاوٹ اورذہني الجھنوں سے دور کرکے اُسے زندگي گزارنے کے قابل بنانے ميں اپنا اپنا کردار موثر طريقے سے ادا کيا ہوگا تو ان کي ايک دوسرے سے توقع بالکل بجا اور درست ہے ? اگر آپ بھي يہ کام کرسکيں تو حتماً انجام ديں کيونکہ اس سے زندگي شيريں اور ميٹھي ہوتي ہے . 3
انساني زندگي ميں مختلف ناگزير حالات و واقعات کي وجہ سے طوفان اٹھتے رہتے ہيں کہ جس ميں وہ ايک مضبوط پناہ گاہ کا متلاشي ہوتا ہے ? مياں بيوں کا جوڑا اس طوفان ميں ايک دوسرے کي پناہ ليتا ہے /عورت اپنے شوہر کے مضبوط بازووں کا سہارا لے کر اپنے محفوظ ہونے کا احساس کرتي ہے اور مرد اپني بيوي کي چاہت و فداکاري کي ٹھنڈي چھاوں ميں سکھ کا سانس ليتا ہے . مرد اپني مردانہ کشمکش والي زندگي ميں ايک ٹھنڈي چھاوں کا ضرورت مند ہے تاکہ وہاں کي گھني چھاوں ميں تازہ دم ہوکر دوبارہ اپنا سفر شروع کرے /يہ ٹھنڈي چھاوں اُسے کب اور کہاں نصيب ہوگي؟ اس وقت کہ جب وہ اپنے گھر کي عشق و اُلفت اور مہرباني و محبت سے سرشار فضا ميں قدم رکھے گا ، جب وہ اپني شريک حيات کے تبسم کو ديکھے گا کہ جو ہميشہ اس سے عشق و محبت کرتي ہے، زندگي کے ہر اچھے برے وقت ميں اُس کے ساتھ ساتھ ہے، زندگي کے ہر مشکل لمحے ميں اس کے حوصلوں ميں پختگي عطا کرتي ہے اور اُسے ايک جان دو قالب ہونے کا احساس دلاتي ہے /يہ ہے زندگي کي ٹھنڈي چھاوں .1
----------
1 خطبہ نکاح 25/12/1996 2 خطبہ نکاح 22/7/1997 3 خطبہ نکاح 13/4/1998
بيوي بھي اپني روزمرہ کي ہزاروں جھميلوں والي زنانہ زندگي ميں (صبح ناشتے کي تياري، بچوں کو اسکول کيلئے تيار کرنے، گھر کو سميٹنے اور صفائي ستھرائي ،دوپہر کے کھانے کي تياري، بچوں کي اسکول سے آمد اور انہيں دوپہر کا کھانا کھلانے ، سلانے ، نماز ظہر وعصر، شام کي چائے، شوہر کي آمد اور رات کے کھانے کي فکر جيسي ديگر) دسيوں مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتي ہے ? خواہ وہ گھر سے باہر کام ميں مصروف ہو اور مختلف قسم کي سياسي اور اجتماعي فعاليت انجام دے رہي ہو يا گھر کي چار ديواري ميں گھريلو کام کاج ميں عرق جبيں بہار ہي ہو کہ اس کے اندرون خانہ کام کي زحمت و سختي اور اہميت گھر سے باہر اُس کي فعاليت سے کسي بھي طرح کم نہيں ہے !
ايک صنف نازک اپني لطيف و ظريف روح کے ساتھ جب ان مشکلات کا سامنا کرتي ہے يہ تو اُسے پہلے سے زيادہ آرام و سکون اور ايک مطمئن شخص پر اعتماد کرنے کي ضرورت ہوتي ہے، ايسا شخص کون ہوسکتا ہے؟ يہ اُس کے وفادار شوہر کے علاوہ اور کون ہوسکتا ہے! 2
انسان کوئي گاڑي يا مشين تو نہيں ہے ، انسان روح اور جسم کا مرکب ہے ، وہ معنويت کا طالب ہے، وہ ہمدردي، مہرباني و فداکاري کے جذبات و احساسات کا نام ہے اور وہ زندگي کي کڑي دھوپ ميں آرام و سکون کا متلاشي ہے اور اُسے آرام و سکون صرف گھر کي ہي فضا ميں ميسر آسکتا ہے ? 3
گھر کے ماحول کو آرام دہ ہونا چاہيے ? مياں بيوي ميں ايک دوسرے کيلئے موجود ہمدردي اور ايثار ومحبت کے يہ احساسات اُن کے اندروني سکون ميں اُن کے مددگار ثابت ہوتے ہيں ? اس آرام و سکون کا ہرگز يہ مطلب نہيں ہے کہ انسان اپنے کام کاج کو متوقف اور فعاليت کو ترک کردے! نہيں، کام کاج اور فعاليت ضروري اور بہت اچھي چيز ہے . آرام وسکون کا تعلق دراصل انساني زندگي کي مشکلات اور مسائل سے ہے ?
-----------
1 خطبہ نکاح 28/8/2002 2 حوالہ سابق 3 خطبہ نکاح 8/2/1989
انسان کبھي کبھي اپني زندگي ميں پريشان ہوجاتا ہے تو اُس کي بيوي يا شوہر اُسے سکون ديتا ہے .يہ سب اُسي صورت ميں ممکن ہے کہ جب گھر کي فضا اور ماحول آپس کي چپقلش، لڑائي، جھگڑوں ،باہمي نااتفاقي اور مشکلات کا شکار نہ ہو .1
اچھے گھرکا پرسکون ماحول
ہر انسان کو خواہ مرد ہو يا عورت، اپني پوري زندگي ميں شب وروز مختلف پريشانيوں اور مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور غير متوقع حالات وواقعات سے اس کي زندگي اضطراب کا شکار رہتي ہے ? يہ حادثات و واقعات انسان کو اعصابي طور پر کمزور،خستہ تن اور اس کي روح کو بوجھل اور طبيعت و مزاج کو چڑچڑا بناديتے ہيں .ايسي حالت ميں جب انسان گھر کي خوشگوار فضا ميں قدم رکھتا ہے تو اُس گھر کا روح افزا ماحول اور سکون بخش نسيم اُسے توانائي بخشتي ہے اور اُسے ايک نئے دن و رات اور نئے عزم و حوصلے کے ساتھ خدمت و فعاليت انجام دينے کيلئے آمادہ و تيار کرتي ہے . اسي لئے خانداني نظام زندگي يا گھرانے، انساني حيات کي تنظيم ميں بہت کليدي کردار ادا کرتے ہيں . البتہ يہ بات پيش نظر رہے کہ گھر کو صحيح روش اور اچھے طريقے سے چلانا چاہيے . 2
رشتہ ازدواج کے بندھن ميں ايک دوسرے کا جيون ساتھي بننا اور گھر بسانا، مياں بيوي کيلئے زندگي کا سب سے بہترين ہديہ اور سب سے اہم ترين زمانہ ہے ? يہ روحاني آرام و سکون ، زندگي کي مشترکہ جدوجہد کيلئے ايک دوسرے کو دلگرمي دينے، اپنے ليے نزديک ترين غمخوار ڈھونڈھنے اور ايک دوسرے کي ڈھارس باندھنے کا ايک وسيلہ ہے کہ جو انسان کي پوري زندگي کيلئے اشد ضروري ہے. 3
گھريلو فضا ميں خود کو تازہ دم کرنے کي فرصت
ايک گھر ميں رہنے والے مياں بيوي جو ايک دوسرے کي زندگي ميں شريک اور معاون ہيں، گھر کے پرفضا ماحول ميں ايک دوسرے کي خستگي ، تھکاوٹ اور اکتاہٹ کا شکار کرنے والي يکسانيت کودور کرکے کھوئي ہوئي جسماني اور ذہني قوتوں کو بحال اور اپني ہمت کو تازہ دم کرکے خود کو زندگي کي بقيہ راہ طے کرنے کيلئے آمادہ کرسکتے ہيں .
-----------
1 خطبہ نکاح 29/5/2002
2 خطبہ نکاح 19/1/1998 3 خطبہ نکاح29/2/2001
آپ جانتے ہيں ہيں کہ زندگي ايک ميدان جنگ ہے /پوري زندگي عبادت ہے ايک بڑي مدت والي جنگ سے، فطري و طبيعي عوامل سے جنگ، اجتماعي موانع سے جنگ اور انسان کي اپني اندروني دنيا سے جنگ کہ جسے جہاد نفس کہا گيا ہے . لہذا انسان ہر وقت اس حالت جنگ ميں ہے . انسان کا بدن بھي ہر وقت جنگ ميں مصروف عمل ہے اور وہ ہميشہ مضر عوامل سے جنگ ميں برسرپيکار ہے .جب تک بدن ميں اس لڑائي کي قدرت اور قوت مدافعت موجود ہے آپ کا جسم صحيح و سالم ہے ? ضروري بات يہ ہے کہ انسان ميں يہ مبارزہ اورجنگ ، درست سمت ميں اپني صحيح اور اچھي روش و طريقے اور صحيح عوامل کے ساتھ انجام پاني چاہيے .
زندگي کي اس جنگ ميں کبھي استراحت و آرام لازمي ہوتا ہے .زندگي ايک سفر اور مسلسل حرکت کا نام ہے اور اس طولاني سفر ميں انسان کي استراحت گاہ اس کا گھر ہے 1
دينداري ، خاندان کي بقا کا راز
اپنے گھر کو آباد کرنے اور اس کي حفاظت کيلئے اسلامي احکام کا خيال رکھنا ضروري ہے تاکہ يہ گھر ہميشہ آباد اور خوشحال رہے ? لہ?ذا آپ ، ديندار گھرانوں ميں کہ جہاں مياں بيوي اسلامي احکامات کا خيال رکھتے ہيں، ديکھيں گے کہ وہ سالہا سال مل جل کر زندگي بسر کرتے ہيں اور مياں بيوي کي محبت ايک دوسرے کيلئے ہميشہ باقي رہتي ہے، ہرگزرنے والا دن اُن کي چاہت ميں اضافہ کرتا ہے، ايک دوسرے سے جدائي اور فراق کا تصور بھي دونوں کيلئے مشکل ہوجاتا ہے اور اُن دونوں کے دل ايک دوسرے کي محبت سے سرشار ہوتے ہيں . يہ ہے وہ محبت و چاہت جو کسي گھرانے يا خاندان کو دوام بخشتي ہے اور يہي وجہ ہے کہ اسلام نے ان چيزوں کو اہميت دي ہے2
اگر اسلام کے بتائے ہوئے طريقے اور روش پر عمل درآمد کيا جائے تو ہمارا خانداني نظام پہلے سے زيادہ مستحکم ہوجائے گا کہ جس طرح گزشتہ زمانے ميں_ طاغوتي دور حکومت ميں_ جب لوگوں کا ايمان ، سالم اور محفوظ تھا اور ہمارے گھرانے اور خانداني نظام مضبوط اور مستحکم تھے تو اس ماحول ميں مياں بيوي ايک دوسرے سے پيار کرنے والے تھے اور گھر کے پرسکون ماحول ميں اپني اولاد کي تربيت کرتے تھے اور آج بھي يہي صورتحال ہے ؟ وہ گھرانے اور خاندان جو اسلامي احکامات اور آداب کا خيال رکھتے ہيں وہ غالباً دوسروں کي بہ نسبت زيادہ مضبوط ومستحکم اور بہتر ہوتے ہيں اور وہ اپنے بچوں کو پرسکون ماحول فراہم کرتے ہيں 1.
-----------
1 خطبہ نکاح 29/5/2002
2 خطبہ نکاح 13/3/2002
دينداري ، خاندان کي حقيقي صورت
اسلامي معاشرے ميں مياں بيوي، زندگي کے سفر ميں ايک ساتھ، ايک دوسرے سے متعلق ، ايک دوسرے کي نسبت ذمہ دار، اپني اولاد کي تربيت اور اپنے گھرانے کي حفاظت کے مسؤل اور جوابدہ تصور کيے جاتے ہيں آپ ملاحظہ کيجئے کہ اسلام ميں گھرانے اور خاندان کي اہميت کتني ہے! 2
اسلامي ماحول ميں خاندان کي بنياديں اتني مضبوط اور مستحکم ہيں کہ کبھي آپ ديکھتے ہيں دو نسليں ايک ہي گھر ميں زندگي گزار ديتي ہيں اور دادا، باپ اور بيٹا (پوتا) باہم مل کر ايک جگہ زندگي گزارتے ہيں، يہ کتني قيمتي بات ہے! نہ اُن کے دل ايک دوسرے سے بھرتے ہيں اور نہ ايک دوسرے کي نسبت بدبين و بدگمان ہوتے ہيں بلکہ ايک دوسرے کي مدد کرتے ہيں 3
اسلامي معاشرے ميں يعني ديني اور مذہبي فضا ميں ہم مشاہدہ کرتے ہيں کہ دو آدمي ايک طويل عرصے تک باہم زندگي بسر کرتے ہيں اور ايک دوسرے سے بالکل نہيں اُکتاتے بلکہ ايک دوسرے کيلئے اُن کي محبت و خلوص زيادہ ہوجاتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ايک دوسرے کيلئے اُن کي اُلفت، اُنس اور چاہت ميں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور يہ سب آثار ، دينداري ،مذہبي ہونے اور خداوند عالم کے بتائے ہوئے احکامات اور آداب اسلامي کي رعايت کرنے کا ہي نتيجہ ہيں ?4
اسلام اور اسلامي ثقافت و تمدن ميں خاندان کو دوام حاصل ہے گھر ميں دادا، دادي اور ماں باپ سبھي تو موجود ہيں جو اپنے پوتے پوتيوں کو اپنے ہاتھوں سے کھلا کر جوان کرتے ہيں يہي لوگ ہيں جو آداب و رسوم کو آنے والي نسلوں تک منتقل کرتے ہيں اور پچھلي نسل اپنے تاريخي اورثقافتي ورثے کو آنے والي نسلوں کے ہاتھوں ميں باحفاظت تھماتي ہے ايسے ماحول ميں ايک دوسرے کٹ کر رہنے، تنہائي اور عزت نشيني اختيار کرنے اور مہرباني ومحبت سے عاري سلوک روا رکھنے کے تمام دروازے اس گھر کے تمام افراد کيلئے بند ہيں 5
--------------
1 خطبہ نکاح 4/4/1998
2 خطبہ نکاح 9/9/1992
3 خطبہ نکاح 10/1/1993
4 خطبہ نکاح23/3/2001 5 خطبہ نکاح 15/8/1995
اسلامي تعليمات ميں مذہبي گھرانے کے خدوخال
مذہبي گھرانہ، دنيا کيلئے ايک آئيڈيل
الحمد للہ ہمارے ملک اور مشرق کے مختلف معاشروں ميں خصوصا ً اسلامي معاشروں ميں گھرانے اور خاندان کي بنياديں ابھي تک محفوظ ہيں اور خانداني روابط تعلقات ابھي تک برقرار ہيں آپس ميں محبت، خلوص، دلوں کا کينہ و حسد سے خالي ہونا ابھي تک معاشرے ميں موجود ہے بيوي کا دل اپنے شوہر کيلئے دھڑکتا ہے جبکہ مرد کا دل اپني بيوي کيلئے بے قرار رہتا ہے، يہ دونوں دل کي گہرائيوں سے ايک دوسرے کو چاہنے والے اور عاشق ہيں اور دونوں کي زندگي ميں پاکيزگي و نورانيت نے سايہ کيا ہوا ہے اسلامي ممالک خصوصاً ہمارے ملک ميں يہ تمام چيزيں زيادہ ہيں لہذا ان کي حفاظت کيجئے 1
دومختلف نگاہيں مگر دونوں خوبصورت
فطري طور پر مرد کے بارے ميں عورت کي سوچ ، مرد کي عورت کے بارے ميں فکر وخيال سے مختلف ہوتي ہے اور اُسے ايک دوسرے سے مختلف بھي ہونا چاہيے اور اس ميں کوئي عيب اور مضائقہ نہيں ہےمرد، عورت کو ايک خوبصورت، ظريف و لطيف اور نازک و حساس وجود اور ايک آئيڈيل کي حيثيت سے ديکھتا ہے اور اسلام بھي اسي بات کي تائيد کرتا ہے ’’اَلمَرآَُ رَيحَانَ‘‘ ،يعني عورت ايک نرم ونازک اور حسين پھول ہے ، يہ ہے اسلام کي نظرعورت، نرم و لطيف اورملائم طبيعت و مزاج سے عبارت ہے جو زيبائي اور لطافت کا مظہر ہے مرد، عورت کو انہي نگاہوں سے ديکھتا ہے اور اپني محبت کو اسي قالب ميں مجسم کرتا ہے ؟ اسي طرح مرد بھي عورت کي نگاہوں ميں اُس کے اعتماد اور بھروسے کا مظہر اور مضبوط تکيہ گاہ ہے اور بيوي اپني محبت اور دلي جذبات و احساسات کو ايسے مردانہ قالب ميں سموتي اور ڈھالتي ہے .
-----------
1 خطبہ نکاح 22/7/1997
زندگي کي اس مشترکہ دوڑدھوپ ميں مرد و عورت کے يہ ايک دوسرے سے مختلف دو کردار ہيں اور دونوں اپني اپني جگہ صحيح اور لازمي ہيں ? عورت جب اپنے شوہر کو ديکھتي ہے تو اپني چشم محبت و عشق سے اس کے وجود کو ايک مستحکم تکيہ گاہ کي حيثيت سے ديکھتي ہے کہ جو اپني جسماني اور فکري صلاحيتوں اور قوت کو زندگي کي گاڑي کو آگے بڑھانے اور اُس کي ترقي کيلئے بروئے کار لاتا ہے مر د بھي اپني شريکہ حيات کو اُنس و اُلفت کے مظہر، ايثار و فداکاري کي جيتي جاگتي اور زندہ مثال اور آرام و سکون کے مخزن کي حيثيت سے ديکھتا ہے کہ جو شوہر کو آرام وسکون دے سکتي ہے ؟ اگر مرد زندگي کے ظاہري مسائل ميںعورت کا تکيہ گاہ اور اُس کے اعتماد و بھروسے کا مرکز ہے تو بيوي بھي اپني جگہ روحاني سکون اور معنوي امور کي وادي کي وہ باد نسيم ہے کہ جس کا لطيف احساس انسان کي تھکاوٹ و خستگي کو دور کرديتا ہے ؟ گويا وہ انس و محبت، چاہت و رغبت ، پيار و الفت اور ايثار و فداکاري کا موجيں مارتا ہوا بحر بيکراں ہے ؟ يقينا شوہر بھي محبت، سچے عشق اور پيار سے سرشار ايسي فضا ميں اپنے تمام غم و اندوہ ، ذہني پريشانيوں اور نفسياتي الجھنوں کے بار سنگين کو اتار کر اپني روح کو لطيف وسبک بناسکتا ہے ؟ يہ ہيں مياں بيوي کي روحي اور باطني قدرت و توانائي؟ 1
حقيقي اور خيالي حق
کسي بھي قسم کے ’’حق‘‘ کا ايک فطري اور طبيعي منشا سبب ہوتا ہے ، حقيقي اور واقعي حق وہ ہے کہ جو کسي فطري سبب سے جنم لے يہ حقوق جو بعض محفلوں 2 ميں ذکر کيے جاتے ہيں، صرف توہمات اور باطل خيالات کا پلندا ہيں
مرد وعورت کيلئے بيان کيے جانے والے حقوق کو اُن کي فطري تخليق ، طبيعت و مزاج اور ان کي بدني طبيعي ساخت کے بالکل عين مطابق ہونا چاہيے 3
آج دنيا کے فيمنسٹ (Femuinism) يا حقوق نسواں کے ادارے کہ جو ہر قسم کے مرد و عورتوں سے بھرے پڑے ہيں، حقوق نسواں کے دفاع کے نعرے سے سامنے آتے ہيں ? ميري نظر ميں يہ لوگ حقوق نسواں کي الف ب سے بھي واقف نہيں ہيں کيونکہ حق و حقوق کوئي ايسي چيز نہيں ہے کہ جنہيں گڑھا يا اختراح کيا جاسکے اور ان کا حقيقت سے کوئي رابطہ نہ ہو بلکہ ان سب حقوق کا ايک فطري منشا و سبب ہے 1
2 اشارہ ہے حقوق نسواں، انساني حقوق کے کميشن اورمختلف ممالک ميں ان کے ذيلي اداروں اورNGOکے بے بنياد فرضيوں اور ايجنڈوں کي جانب جو از خود مرد و عورت کيلئے حقوق اختراح کرتے پھرتے ہيں ? (مترجم) 3 خطبہ نکاح 12/3/1999
------------
1 خطبہ نکاح 28/9/2002
خوش بختي کا مفہوم
خوش بختي عبارت ہے روحي آرام و سکون ، سعادت اور امن کے احساس سے 2 بڑے بڑے فنکشن اور اسراف وفضول خرچي کسي کو خوش بخت نہيں بناتے ؟ اس طرح مہر کي بڑي بڑي رقميں اورجہيز کي بھر مار بھي انساني سعادت و خوش بختي ميں کسي بھي قسم کا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے يہ صرف شريعت ہي کي پابندي ہے کہ جو انسان کو خوش بخت بناتي اور سعادت سے ہمکنار کرتي ہے 3
ايک دوسرے کو جنتي بنائيے
شادي اور شريکہ حيات کا انتخاب انساني قسمت ميں کبھي موثر کردار ادا کرتاہے بہت سي ايسي بيوياں ہيں جو اپنے شوہروں کو اور بہت سے مرد اپني بيويوں کو جنتي بناتے ہيں اور صورتحال اس کے برعکس بھي پيش آتي ہے اگر مياں بيوي اس اہم مرکز ’’گھر‘‘ کي قدر کريں اور اس کي اہميت کے قائل ہوں تو ان کي زندگي امن و سکون کوگہواہ بن جائے گي اور اچھي شادي کي برکت سے انساني کمال کا حصول مياں بيوي کيلئے آسان ہوجائے گا4
کبھي ايسا بھي ہوتا ہے کہ مرد زندگي ميں ايسے دوراہے پر جاپہنچتا ہے کہ جس ميں ايک راہ کا انتخاب اُس کيلئے ضروري ہوتا ہے کہ وہ دنيا يا صحيح راہ اور امانت داري و صداقت ميں سے کسي ايک کو منتخب کرے يہاں اس کي بيوي اہم کردار ادا کرتي ہے کہ اُسے پہلے يا دوسرے راستے کي طرف کھينچ کر لے جائے صورتحال اس کے برعکس بھي ہوتي ہے کہ شوہر حضرات بھي اپني شريکہ حيات کيلئے موثر ثابت ہوسکتے ہيں آپ سعي کيجئے کہ آپ دونوں اچھي راہ کے انتخاب ميں ايک دوسرے کي مدد کريں
آپ کوشش کريں کہ دينداري ،خدا اوراسلام کي راہ ميں قدم اٹھانے ، حقيقت ، امانت اور صداقت کي راہ ميں اپنا سفرجاري رکھنے کيلئے ايک دوسرے کي مدد کريں اور انحراف اورلغزش سے ايک دوسرے کي حفاظت کريں 2?
----------
1 حوالہ سابق
2 خطبہ نکاح0 20/6/200
3 خطبہ نکاح 30/5/1996
4 خطبہ نکاح 30/5/1996
5 خطبہ نکاح 12/3/2001
اسلامي انقلاب کي کاميابي سے قبل اور ا س کے بعد ابتدائي سخت سالوں اورجنگ کے مشکل زمانے ميں بہت سي خواتين نے اپنے صبر و تعاون سے اپنے شوہروں کو جنتي بناليا? مرد مختلف قسم کے محاذوں پرگئے اور انہوں نے گونا گوں قسم کي مشکلات اورخطرت کو مول ليا، يہ خواتين گھروں ميں تنہا رہ گئيں اور انہوں نے تن تنہا مشکلات کا مقابلہ کيا ليکن زبان پر کسي قسم کا شکوہ نہيں لائيں اور يوں انہوں نے شوہروں کوبہشت بريں کا مسافر بنايا? جبکہ وہ ايسا بھي کرسکتي تھيں کہ ان کے شوہر ميدان جنگ جانے اور جنگ کرنے سے پشيمان ہوجائيں مگر انہوں نے ايسا نہيں کيا اور صبر کادامن ہاتھ سے نہيں چھوڑا بہت سے ايسے شوہر تھے کہ جنہوں نے اپني بيويوں کو جنت کا راہي بنايا ان کي ہدايت ، تعاون، دستگيري اورمدد سے يہ خواتين اس قابل ہوئيں کہ خدا کي راہ ميں حرکت کرسکيں
صورتحال اس کے برعکس بھي ہے بہت سي خواتين اور مرد ايسے تھے کہ جنہوں نے ايک دوسرے کو جہنمي بنايا آپ کو چاہيے کہ ايک دوسرے کي مدد کريں اور ايک دوسرے کو جنتي اور سعادت مند بنائيں ? آپ کي کوشش ہوني چاہييے کہ تحصيل علم، کمال کے حصول ، پرہيز گاري ، تقوي? کے ساتھ سادہ زندگي گزارنے کيلئے ايک دوسرے کي مدد کريں1
ايک دوسرے کو خوش بخت کيجئے
بہت سي بيوياں اپنے شوہروں کو جنتي اور بہت سے مرد اپني بيويوں کو حقيقتاً سعادت مند بناتے ہيں جبکہ اس کے برخلاف بھي صورتحال تصور کي جاسکتي ہے ? ممکن ہے کہ مرد اچھے ہوں ليکن اُن کي بيوياں انہيں اہل جہنم بناديں يا بيوياں اچھي اور نيک ہوں مگر اُن کے شوہر انہيں راہ راست سے ہٹاديں اگرمياں بيوي ان مسائل کي طرف توجہ رکھيں تو اچھي باتوں کي تاکيد ، بہترين انداز ميں ايک دوسرے کي اعانت و مدد اور گھر کي فضا ميں ديني اوراخلاقي احکامات کو زباني بيان کرنے سے زيادہ اگر عملي طور پر ايک دوسرے کے سامنے پيش کريں اور ہاتھ ميں ہاتھ ديں تو اس وقت ان کي زندگي کامل اورحقيقتاً خوش بخت ہوگي 2
-----------
1خطبہ نکاح 13/3/2000 2 خطبہ نکاح 2/3/1998
ايک مرد اپني ہمدردانہ نصيحتوں ، راہنمائي ،وقت پر تذکر دينے اوراپني بيوي کي زيادہ روي ،زيادتي اور اس کے بعض انحرافات کا راستہ روک کر اُسے اہل جنت بناسکتا ہے البتہ اُس کے برعکس بھي اس کي زيادتي، ہوس، بے جا توقعات اور غلط روش کي اصلاح نہ کرتے ہوئے اُسے جہنمي بھي بناسکتا ہے 1
حق بات نصيحت اورصبر کي تلقين
مياں بيوي کے دلوں کے ايک ہونے اورايک دوسرے کي مدد کرنے کا معني يہ ہے کہ آپ راہ خدا ميں ايک دوسرے کي مدد کريں ’’تَوَاصَوا بِالحَقِّ وَتَوَاصَوا بِالصَبرِِ‘‘ ،يعني حق بات کي نصيحت اور صبر کي تلقين کريں
اگر بيوي ديکھے کہ اُس کا شوہر انحراف کا شکار ہورہا ہے ، ايک غير شرعي کام انجام دے رہا ہے يا رزق حرام کي طرف قدم بڑھارہا ہے اور غير مناسب دوستوں کے ساتھ اٹھنے بيٹھنے لگا ہے تو سب سے پہلے جو اُسے تمام خطرات سے محفوظ رکھ سکتا ہے ، وہ اس کي بيوي ہے يا اگر مرد اپني بيوي ميں اس قسم کي دوسري برائيوں کامشاہدہ کرے تو اُسے بچانے والوں ميں سب سے پہلے اس کا شوہر ہوگا البتہ ايک دوسرے کو برائيوں سے بچانا اور خطرات سے محفوظ رکھنا محبت ، ميٹھي زبان ، عقل و منطق کے اصولوں کے مطابق ،حکيمانہ اورمدبرانہ رويے کے ذريعے سے ہو نہ کہ بداخلاقي اور غصے وغيرہ کے ذريعے يعني دونوں کي ذمے داري ہے کہ وہ ايک دوسرے کي حفاظت کريں تاکہ وہ راہ خدا ميں ثابت قدم رہيں 2
ايک دوسرے کا ساتھ ديں اور مدد کريں خصوصاًديني امور ميں اگرآپ يہ ديکھيں کہ آپ کا شوہر يا بيوي نماز کي چور ہے، دونوں ميں کوئي ايک نماز کو کم اہميت ديتا ہے، سچ بولنے يا نہ بولنے ميں اُسے کوئي فرق نہيں پڑتا، شوہر لوگوں کے مال ميں بے توجہي سے کام ليتا ہے اوراپنے کام سے غير سنجيدہ ہے تو يہ آپ کا کام ہے کہ اُسے خواب غفلت سے بيدار کريں، اُسے بتائيے، سمجھائيے اور اس کي مدد کيجئے تاکہ وہ اپني اصلاح کرے
اگر آپ ديکھيں کہ وہ محرم ونامحرم ، پاک و نجس اورحلال و حرام کي پرواہ نہيں کرتا اور اُن سے بے اعتنائي برتتا ہے تو آپ اُسے متوجہ کريں، اُسے تذکر ديں اور اُس کي مددکريں تاکہ وہ بہتر اور اچھا ہوجائے يا وہ جھوٹ بولنے يا غيبت کرنے والا ہو تو آپ کي ذمہ داري ہے کہ اُسے سمجھائيے نہ کہ اُس سے لڑيں جھگڑيں،نہ کہ اپنے گھر کي فضا خراب کريں اور نہ اس شخص کي مانند اسے زباني نصيحت کريں جو الگ بيٹھ کر صرف زباني تنقيد کے نشتر چلاتا ہے 3
-----------
1 خطبہ نکاح 20/9/1999
2 خطبہ نکاح 12/11/2000
3 خطبہ نکاح 4/9/1995
تحرير : صبیحه سجاد
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مغربی دانشوروں کی نظر میں
سورہ احزاب کی آیت نمبر پینتالیس اور چھیالیس میں ارشاد ہے کہ اے پیغمبر ہم نے آپ کو گواہ ، بشارت دینے والا ، عذاب الہی سے ڈرانے والا اور خدا کی طرف سے اس کی اجازت سے دعوت دینے والااور رروشن چراغ بناکر بھیجا ہے ۔
برسوں سے نئی جاہلیت نے انسانیت کے بڑے رہنماؤں خاص طورپرپیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کو اپنے مذموم ہدف کا نشانہ بنایا ہے ۔یورپ اور امریکہ میں اس سناریوکی تکرار نے دانشوروں کواس تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ مغرب اس وقت کہاں جارہا ہے ؟ سچ بتائیے کہ مغرب کی حکومتیں اور ذرائع ابلاغ معنوی اقدارپر اس طرح حملہ کرنے کی کیوں تاکید کر رہے ہیں ؟ مستشرق ماہر اور جرمن دانشور محترمہ آنہ ماری شیمل کا کہنا ہے کہ عسیائی احمقانہ طورپر مسلمانوں کو ستاتے ہیں کیونکہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے پیغمبر ہیں جنھوں نے دنیا میں کامیاب ترین دینی تحریک پیدا کی ۔وہ ہرانسان کے لئے جو نیک اور اچھا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے بہترین نمونہ عمل ہیں، دنیا میں بہت سے لوگوں نے ان کا احترام کیا ہے اوران کو وسیلہ قرار دیا ہے وہ بہترین القابوں کے حامل ہیں اور زندگی کے لئےا بد تک بہترین نمونہ عمل ہیں ۔ اعلی اور بزرگ انسانی شخصیات عام طور پر دو طرح سے پہچانی جاتی ہیں ۔ ایک ان کےآثار وزندگی میں غورو فکر کے ذریعہ پہچانی جاسکتی ہے ۔ چنانچہ قرآن کریم رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی ومعنوی شخصیت کی تجلی وحقانیت کے لئےایک بڑا معجزہ ہے ۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ممتاز اور معنوی خصوصیت کی حامل شخصیت ہیں جنھوں نے اپنے علمی افکار ونظریات کے ذریعہ دنیا کو متائثر کردیا ہے ۔ وہ کائنات میں ایک درخشاں ستارے کی مانند ہیں جوعالم انسانیت کو متائثر کرکے آج بھی باقی اور زندہ جاوید ہیں ۔
مفکرین آپ کی تابناک حقیقت کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں ۔ محترمہ شیمل رسول خدا (ص) کو ایک چمکتا ہوا سوج جانتی ہیں اور اپنی" کتاب محمد رسول خدا" میں لکھتی ہیں کہ خدا وند عالم نے اپنے نور کو جو کسی مکان وزمان میں محدود نہيں ہے پیغمبر کے ذریعہ دنیا میں چمکایا۔ وہ ایک روشن چراغ ہیں جو عالم غیب سے آشکار ہوئے یوں آپ کا نور کائنات میں متجلی ہوا۔یہ نور پہلے حضرت آدم میں اس کے بعد دیگر انبیاء علیہم السلام میں ظاہر ہوا اور محمد (ص)کے ذریعہ منزل کمال تک پہونچا اورخلقت اپنی وسعت کے ساتھ وجود میں کامل ہوگئی ۔ شیمل لوگوں کی توجہ کو اس مسئلے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہتی ہیں کہ پیغمبر اسلام (ص) نورانی مقام تک پہونچ گئے لیکن مخلوق کی حیثیت سے ان کا عالی ترین مقام باقی ہے پیغمبر اسلام (ص) بشری اور نورانی پہلو کے اعتبار سے ایک جیسے ہیں۔عرفاء نےخوبصورت ادبی اور عرفانی انداز میں نورمحمدی سے الہام حاصل کرتے ہوئے ان کی انسانی خصوصیات کی تعریف کی ہے ۔
محترمہ شیمل نے کتاب " محمد رسول خدا " میں پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف مغرب کی دشمنی اور کینہ توزی کو غم انگیزقرار دیا ہے ، انھوں نے اپنی کتاب میں پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں اہل مغرب کے غلط خیالات کی اصلاح کرنے اور رسول خدا (ص) کو پیغمر رحمت قرار دینے کی کوشش کی ہے وہ لکھتی ہیں کہ جو خدا کی طرف سے لوگوں کی ہدایت کے لئے آیا ہو اسے مہذب اور اعلی خصوصیات کا حامل ہونا چاہئیے ۔محمد (ص) بچپن ہی سے مکہ میں بت پرستوں کے ان ناپسندیدہ آداب ورسوم پرہیز کرتے تھے نیزاپنے ہم سن بچوں کے ساتھ کھیلنے سے بھی اجتناب کرتے تھے ۔ درحقیقت محمد (ص) کی پیروی اس لئے اہمیت کی حامل ہے کہ وہ ہر قسم کی برائیوں سے پاک تھے ۔وہ ہر قسم کی برائیوں سے دور رہتے تھے ۔حضرت محمد (ص) ایک کامل انسان تھے اور انھوں نے اپنی تمام نفسانی خواہشات پر کنٹرول کیا ۔انھوں نے اچھی فکر اور عمل کے ذریعہ الہی تعلیمات کو دنیا میں پھیلایا اور شیطان کو اپنے آہنی ارادوں کے سامنے ناکام بنادیا ۔ حضرت محمد (ص) اپنے دور کے ادیان سے بالا تر دین کی فکر میں غرق تھے ناگہانی طور پران پر وحی الہی نازل ہوئی جس نے انھیں اپنی طرف متوجہ کرلیا ۔حضرت محمد (ص) منفرد خصوصیات کے حامل ہیں اسی لئے دانشور ان کے احترام میں تاکید کرتے ہیں کہ ان کا دنیاکے کسی بھی سیاستداں اور امیر کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہئیے ۔
محترمہ شمیل کواسلامی تہذیب وتمدن بہت زیادہ پسند ہے ۔،انھوں نے اسلامی تہذیب و عرفان کے بارے میں سو سے زیادہ کتابیں اور مقالے لکھے ہیں ۔انھوں نے انیس سو اکھسٹھ میں جرمنی کی بن یونیورسٹی میں اسلام شناسی کے بارے میں تدریس کا کام شروع کیا ۔چار سال کے بعد ان سے یونیورسٹی میں اسلامی تہذيب کے شعبےکی ذمہ داری قبول کرنے کی پیشکش کی گئی ۔ اس طرح انھوں نے 1967 میں اس یونیورسٹی میں عرفان اور اسلامی ادب میں پڑھانا شروع کیا ۔محترمہ شیمل نے اسلامی تہذیب وتمدن کے بارے میں مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کو پیغمبر اسلام کا بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے مغربی ذرائع ابلاغ کے غلط پروپیگنڈے اور ماحول میں اعلان کیا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ مغرب والے اسلام کو منفی نظر سے دیکھتے ہیں جبکہ اسلام اعلی مرتبے کا حامل دین ہے اسلام کے بارے میں بہت ہی زیادہ غور وفکر سے کام لینا چاہئيے ۔۔اسلام نے کروڑوں انسانوں کے دلوں کو جیت لیا ہے اسلام امن وامان اور انصاف پر مبنی دین ہے اور دہشت گردی اور لوگوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے ۔
محترمہ شیمل کو بنی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اتنی زیادہ عقیدت تھی کہ وہ اپنی کلاس اور گفتگو میں ان کی شان میں ہمیشہ محبت آمیز جملے استعمال کرتی ہیں ۔انھوں نے اپنی کتاب "محمد رسول خدا" کے مقدمہ میں لکھا ہے کہ یہ کتاب پیغمبر اسلام (ص) سے میری چالیس برس کی محبت کا نتیجہ ہے ۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے پیغمبر اسلام (ص) کے اعلی مقام کے احترام کو منعکس کرنے کے لئےادبیات خاص طورپر اشعار میں متعدد مقالے لکھے ہیں۔جرمن پبلشر نے اس سلسلے میں میری حوصلہ افزائی کی اور پیغمبر اسلام کی نیک اور اچھی خصوصیات و صفات کو تفصیل سے کتاب کی شکل میں لکھنے کی تاکید کی ۔
جناب بلال حبشي (رحمت الله عليه)
حضرت بلال حبشي کالي رنگت اور خستہ حال بدن والے ايک بےنام و نشان غلام تھے - ان کے والد کا نام «رباح»اور والدہ کا نام «حمامه» تھا - وحدت الہي اور آزادي خواھي کي وجہ سے انہوں نے اميہ بن خلف کے ظلم و ستم کو دل و جان کي گہرائيوں تک محسوس کيا مگر وہ صرف اپنے واحد خدا کا نام لے کر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے رہے - (1(
جس دن حضرت بلال نے رسول خدا (ص) کي جانب سے خدا پر ايمان اور يکتاپرستي کے ساتھ آزادي اور يقين کي روح پرور ہوا کي ٹھنڈي جھونکيں اپني روح کي گہرائيوں ميں محسوس کيں تو بڑي چاہت اور عقيدت کے ساتھ فوري نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي خدمت ميں حاضر ہوۓ اور بڑے احترام کے ساتھ حبشي زبان ميں يہ شعر پڑھا -
«اَرَه بَرَهْ کَنْکَرَهْ کِرا کِري مِنْدَرَهْ»؛(2(
جس وقت ہمارے ديار ميں بہترين پسنديدہ خوبيوں کے متعلق پوچھا گيا تو ہم آپ کو اپنا شاھد گفتار بنائيں گے -
اذان ہماري ديني عظمت کي نشاني ہے - بلال کے بلند مقام اور کلام کي بزرگي کي بدولت انہيں مؤذن کي ذمہ داري سونپي گئي - (3)
حضرت بلال اذان ميں " شين " کا تلفظ ادا نہيں کر پاتے تھے مگر ان کے جذبے اور چاہت کي وجہ سے انہيں اذان کہنے کي اجازت تھي اور مؤذن کي ذمہ داري انہي کے پاس رہي - (4)
حضرت بلال کي شخصيت ايسي برجستہ تھي کہ فتح مکہ کے موقع پر نبي اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے حکم پر آپ کعبہ کي چھت پر کھڑے ہوۓ اور توحيد و نبوّت کي ندا بلند کي اور جب زمانہ جاھليت کے بعض وارثوں نے اپني تعريف اور حضرت بلال پر تنقيد کي تو فرشتہ وحي لے کر نبي اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے پاس حاضر ہوا تا کہ برتري اور بڑائي کے معيار قبيلوں پر نہيں بلکہ قبلہ کي چاہت اور تقوي و پرہيزگاري کي بنياد پر قائم کيے جا سکيں - (5)
جنت ميں حضرت بلال اونٹ پر سوار ہونگے اور اذان کہيں گے - جيسے ہي وہ «اشهَد اَنْ لا اِله اِلاّ اللّه » و «اشهَد اَنَّ محمدا رسولُ اللّه » کے کلمات ادا کريں گے جنت کے لباس ميں سے آراستہ لباس ان کو پہنايا جاۓ گا -
اور اس کے بعد حضرت جبرائيل عليہ السلام نے خودخواہ اميرزادوں کي باتوں کو جھٹلايا جو اپني شرافت کو دوسروں کي حقارت ميں جانتے تھے اور نبي اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے چاہتے تھے کہ وہ غلاموں اور ماضي ميں ننگے پاؤں رہنے والوں سے دور رہيں تاکہ يہ خود نبي کے قريب بيٹھيں - اس خبر کے ساتھ حضرت بلال کے جسم ميں خوشي کي ايک لہر دوڑ گئي (6) اس کي روح کو اطمينان نصيب ہوا اور اس قدر نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے نزديک ہوۓ کہ بلال کے زانوں نبي (ص) کے پاؤ ں کے قريب ديکھے جا سکتے تھے - پھر اللہ تعالي نے نبي اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو ننگے پاؤں والے مؤحدوں اور شيفتگان خدا کے ساتھ بردباري اور زيادہ ھمراہي کرنے کي دعوت دي -
«و اصبر نفسک مع الذّين يدْعُونَ رَبَّهم بِالْغَداةِ و الْعَشي يريدُونَ وَجْهَهُ و لا تَعْدُ عَيناکَ عَنْهُمْ تُريدُ زينَةَ الحياة الدنيا ...»؛(7)
اور (اے رسول) اپنے آپ کو ان لوگوں کي معيت ميں محدود رکھيں جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے اور اس کي خوشنودي چاہتے ہيں اور اپني نگاہيں ان سے نہ پھيريں ، کيا آپ دنياوي زندگي کي آرائش کے خواہشمند ہيں؟
حضرت بلال حبشي کي معارف الہي کے متعلق شناخت اور شائستگي ايسي تھي کہ نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے جنت کو حضرت علي ، سلمان، عمّار اور بلال کي مشتاق جانا - (8) اور اذان کے وقت [ سحري کے وقت ] ان کي اذان کو ماہ رمضان ميں کھانے پينے سے باز رہنے کا واحد ثبوت قرار ديا - (9(
جس وقت اھل قريش اسلام کے مقابلے ميں کھڑے ہوا کرتے تھے ، اس وقت حضور اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے بلال سے کہا کہ اذان کے بعد خدا سے دعا کريں کہ انہيں قريش کے مقابلہ ميں مدد دے -(10) اور جس دن جنت کا ذکر ہوا تو آپ (ص ) نے فرمايا : جنت ميں حضرت بلال اونٹ پر سوار ہونگے اور اذان کہيں گے - جيسے ہي وہ «اشهَد اَنْ لا اِله اِلاّ اللّه » و «اشهَد اَنَّ محمدا رسولُ اللّه » کے کلمات ادا کريں گے جنت کے لباس ميں سے آراستہ لباس ان کو پہنايا جاۓ گا - (11(
مختلف مواقع پر نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي طرف سے حضرت بلال کا دفاع کرنا ہمارے ليۓ سبق آموز اور تاريخ کي زينت ہے - مثال کے طور پر ايک دفعہ حضور اکرم ص نے جناب ابوبکر سے چاہا کہ وہ بلال اور اس کے دوستوں سے عذر خواھي کريں اور ايک دوسرے موقع پر جب ابوذر نے بلال کي سياہ صورت کے متعلق بات کي تو نبي اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے مختصر الفاظ ميں اسے تنبيہہ کيا اور فرمايا : زمانہ جاہليت کا تھوڑاسا تکبر اب بھي تيرے اندر موجود ہے ؟ ! (12)
اس موقع پر ابوذر نے اپني صورت کو زمين پر رکھا اور بلال سے کہا : سر کو اس وقت تک زمين سے نہيں اٹھاؤں گا جب تک آپ اپنا پاوں ميري پر نہيں رکھتے اور پھر بلال سے ايسا کيا - (13)
بلال بھي صحابي سلمان کي طرح صالح اور برجستہ تھا کہ جن کي حضرت فاطمہ زھرا (س) کے گھر آمد و رفت تھي - بہت سے مواقع پر نبي اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي طرف سے انہيں کسي کام پر مامور کرديا جاتا - ايک دن حضور صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے بلال کو پيسے ديۓ اور فرمايا :
"يا بلالُ ! ابتع بها طيبا لابنتي فاطمة "؛(14)
اے بلال ! ان پيسوں سے ميري بيٹي فاطمہ کے جہيز کے ليۓ عطر اور خوشبو کا انتظام کرو -
جب کبھي حضور فاطمہ کے بيٹوں کو ديکھتے کے ليۓ بےتاب ہوتے تو بلال کي طرف منہ کرکے فرماتے :
" يا بلال! ايتني به ولدي الحسن و الحسين " ؛
اے بلال ! ميرے بيٹوں حسن و حسين کو ميرے پاس لاؤ -
ايسي گفتگو بلال پر حضور اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے يقين ، اطمينان اور اعتماد کو ظاہر کرتي ہے -
ايک دن حضرت امام علي عليہ السلام نے حضرت بلال کے متعلق سابقہ پہچان کي بنياد پر انہيں اپنے جيسا قرار ديا اور فرمايا :
سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے پانچ افراد ہيں : ميں عرب ميں سب سے پہلے ، سلمان عجم ميں پہلے ، صہيب روم ميں سب سے پہلے ، بلال حبشہ ميں پہلے اور خباب نبط ميں سے سب سے پہلے مشرف بہ اسلام ہوۓ تھے -
حوالہ جات :
1- بلال، سخنگوي نهضت پيامبر(ص)، (بلال، تحريک رسول (ص) کے ترجمان) عبدالحميد جودة السحار، فارسي ترجمہ علي منتظمي، ص4 و 3-
2-کشکول شيخ بہائي، عزيزاللّہ کاسب، ص252-
3 -امام حسن عسکري (ع) سے منسوب تفسير ص462؛ علل الشرائع، ص461-
4-عدة الداعي، ص21؛ المحجة البيضاء، ج2، ص310-
5 -حجرات، 13؛ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَيكُمْ- اے انسانو! ہم نے تمہيں ايک مرد اور عورت سے پيدا کيا ہے اور تمہيں مختلف خاندانوں اور قبيلوں ميں قرار ديا ہے اس لئے کہ تم آپس ميں ايک دوسرے کو پہچانو، يقينا تم ميں زيادہ عزت والا اللہ کے يہاں وہ ہے جو تم ميں زيادہ پرہيزگار ہو- (رجوع کريں: تفسير الميزان، ج18، ص325؛ تفسير اطيب البيان، ج12، ص231؛ تفسير البرہان، ج4، ص210؛ تفسير نمونہ، ج22، ص196؛ تفسير القمي، ج1، ص179، سے)-
6 -انعام، 52؛ وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ مَا عَلَيْكَ مِنْ حِسَابِهِم مِّن شَيْءٍ وَمَا مِنْ حِسَابِكَ عَلَيْهِم مِّن شَيْءٍ فَتَطْرُدَهُمْ فَتَكُونَ مِنَ الظَّالِمِينَ - اور انہيں پاس سے دھتکاريے نہيں جو اپنے پروردگار کو صبح و شام پکارتے ہيں کہ اس کي رضا کے طلب گار ہيں- آپ پر ان کے حساب کتاب کي کچھ ذمہ داري نہيں ہے، نہ آپ کے حساب کتاب کي ذمہ داري کچھ ان پر ہے، جو آپ انہيں دھتکار ديں تو ہو جائيں گے ظالموں ميں سے- (ر-ک: تفسير الميزان، ج7، ص99؛ بيان السعاده، ج2، ص132؛ روح المعاني، ج7، ص158)-
7 -سورہ کہف، 28-
8 -شرح نهج البلاغه ابن ابي الحديد، ج10، ص104؛ عوالم العلوم، ج14، ص308-
9-بحارالانوار، ج83، ص131؛ نهاية الاحکام، ج1، ص422 و 524-
10 -تاريخ تحول دولت و خلافت، ص107، نقل از التراتيب الاداريۃ، ج1، ص79-
11 -بحارالانوار، ج84، ص116؛ ر-ک: مجمع الرجال، ج1، ص281-
12 -مختصر تاريخ دمشق، ج5، ص261-
13 -شرح نهج البلاغه، ج11، ص198-
14-بحارالانوار، ج104، ص88؛ دلائل الامامه، ص87-
رہبر معظم کی 29 فروردین اور یوم فوج کی آمد کے موقع پر بعض اعلی فوجی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات

۲۰۱۳/۰۴/۱۷- رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج ( بروز بدھ) سہ پہر کو 29 فروردین کی آمد اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے دن کی مناسبت سے فوج کے بعض اعلی کمانڈروں،ممتاز اہلکاروں، فوج کی رضاکار یونٹوں کے ارکان اور اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجیوں کے بعض خاندانوں کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو باعث فخر ، مایہ ناز، عوامی ، علمی، اعتقادی اور گوناگوں صلاحیتوں کی حامل ،آزمودہ اور تجربہ کار فوج قراردیا اور امریکہ کی سرپرستی میں سامراجی محاذ کے غیر منطقی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج مغربی تمدن ، متضاد، غیر منطقی اور منہ زور پالیسیوں اور انسانی اصولوں پر عدم توجہ کی وجہ سے تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی خاص خصوصیات کی تشریح میں ایرانی فوج کے عوامی ہونے کی اہم خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:اسلامی جمہوری نظام میں عوام ،فوج کی تعظیم و تکریم اس کی منہ زوری اور قدرت کی وجہ سے نہیں بلکہ فوج کی فداکاری ، ایثار اور مجاہدت کی وجہ سے کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو عوامی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوج کی علمی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج بالخصوص فوج میں علمی اور تحقیقاتی امور بالخصوص دفاعی صنعت اور الیکٹرانک شعبہ میں وسیع ، حیرت انگیز اور خاطر خواہ پیشرفت حاصل ہوئی ہے جس کا انقلاب اسلامی سے قبل، حتی انقلاب اسلامی کے آغاز کے دور سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایسے شرائط میں یہ تمام ترقیات حاصل ہوئيں ہیں جب بد نیت دشمنوں نے ایرانی قوم کو معمولی وسائل دینے میں بھی بخل کیا لیکن ایرانی جوانوں کی اندرونی صلاحیتوں اور ایرانی قوم کی داخلی توانائیوں کی بدولت یہ حیرت انگیز کارنامہ خلق ہوا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی فوج کی دینی اور اعتقادی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دینی ، انقلابی جذبے اور ذمہ داری کے احساس کی بنیاد پر کام کرنے کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج دینی و مذہبی اقدار اور اعتقادات کی پابند فوج میں تبدیل ہوگئی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: یقینی طور پر ایسی فوج ہر امتحان میں کامیاب اور سربلند رہےگي۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 8 سالہ دفاع مقدس میں ایرانی فوج کے تجربات کو ایرانی فوج کی ایک اہم خصوصیت قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے دفاع مقدس کے دوران مختلف کارروائیوں میں ممتاز نقش ایفا کیا اور بڑے اور نمایاں کام انجام دیئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ اپنے فوجی ہونے پر فخر کریں اور اپنی ہمت کو ان تمام خصوصیات کی حفاظت اور تقویت کے لئے صرف کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالمی افواج اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کےدرمیان نمایاں فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:فوج، سپاہ اور رضاکار فورس نے دنیا کے سامنے ایک نئی ثقافت اور نئی حقیقت پیش کی ہے جو دنیا کی زیادہ تر تسلط پسند اور سامراجی فوجوں کے مقابلے میں شاندار نمونہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سامراجی محاذ بالخصوص امریکی فوجی مجموعہ کے تسلط پسندانہ عزائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی و سامراجی فوجی جہاں کہیں بھی جاتے ہیں وہاں قتل و غارت اور تباہی و بربادی کا بازآر گرم کرتے ہیں اور غیر اخلاقی حرکتیں اور فتنہ و فساد برپا کرتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مخالفت پر مبنی امریکیوں کے دعوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکی دعوے کے برعکس امریکہ کے ڈرون طیارے افغانستان اور پاکستان میں بچوں ، عورتوں اور بےگناہ افراد کا قتل عام کررہے ہیں اور عراق اور شام میں امریکہ کی خفیہ اور آشکارا حمایت پانے والےدہشت گرد بےگناہ افراد کو بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ قتل کررہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امریکہ کی عالمی امور میں متناقض اور متضاد پالیسی کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور انسانی حقوق کے دوسرے مدعی پاکستان، افغانستان، عراق اور شام میں بےگناہ عوام کے قتل عام پر خاموشی اور سکوت اختیار کرتےہیں ، لیکن امریکہ میں چند بم دھماکوں کے بعد پوری دنیا میں شور و غل مچا دیتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور انسانی حقوق کے دوسرے دعویداروں کی بےگناہ عوام کے قتل عام کے بارے میں رفتار متضاد اور متناقض ہے اور اسی بنیاد پر ہمارا اعتقاد یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مد مقابل امریکی محاذ غیر منطقی محاذ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج مغربی تمدن ، انہی متضاد، غیر منطقی اور منہ زور پالیسیوں، اور انسانی اصولوں پر عدم توجہ کی وجہ سے تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یہ کیسی منطق ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں امریکہ بچوں ، عورتوں اور بےگناہ افراد کو قتل کرے اور شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد خوفناک اور المناک حوادث کو جنم دیں تو کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر امریکہ یا کسی مغربی ملک میں ایک بم دھماکہ ہوجائے تو اس کا تاوان پوری دنیا کو ادا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: یہ امریکی اور مغربی سوچ و فکر اور نظریہ ہے کہ وہ خود کو دوسروں سے برتر اور الگ سمجھتے ہیں اور یہی فکر ان کی روز افزوں تباہی، بربادی اور زوال کا اصلی سبب ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوری نظام میں حاکم منطقی افکار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان منطقی افکار کی بنیاد ایک گہرے اور پائدار تمدن پر استوار ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے دوسرے حصہ میں فوجیوں کے خاندانوں ، ہمسروں اور بچوں کی فداکاری، ہمراہی، اور ہمدلی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: فوجیوں کے محترم اہلخانہ کو اپنے ایسے مردوں پر ہمیشہ فخر اور ناز کرنا چاہیے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل مسلح فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالحی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی آمادگی اور توانائیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
اس ملاقات کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے بعض جانباز اور معذور اہلکاروں نے رہبر معظم انقلاب کے ساتھ قریب سے ملاقات کی۔

آج تک کسی فوجی آمر کو غداری پر دنیا بھر میں سزا نہیں دی گئی
پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویزمشرف پر اگر 60ججوں کو محبوس رکھنے پردہشت گردی اور 2007ء میں آئین شکنی پرغداری کے مقدمات چلائے جاتے ہیں تو وہ دنیا میں پہلے فوجی سربراہ (آرمی چیف) ہوں گے جو ان الزامات میں انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے اورقانون کے شکنجے میں آئیں گے، جنگ نیوز کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک درجن فوجی سربراہان کو جوبذور طاقت یا انتخابات کے ذریعہ اپنے اپنے ملکوں کے صدریاسربراہ مملکت و حکومت بن بیٹھے، انہیں مختلف الزامات میں سزائیں ہوئیں مگر آج تک کسی فوجی آمر کو غداری پر دنیا بھر میں سزا نہیں دی گئی ،
تفصیلات درج ذیل ہیں (1) بنگلہ دیش کے فوجی آمر صدر (سابق) لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسین ارشاد کو جنتا ٹاور کیس میں سزا ہوئی انہیں 1990ء میں گرفتار کیا گیا لیکن حقیقی گرفتاری کے 11برس بعد سزا ہوئی انہیں 1997ء میں رہا کردیا گیا انہوں نے 2009ء میں کھلے عام ماضی میں اپنی تمام غلطیوں پر معافی مانگی (2) سری لنکا کے سابق آرمی چیف سرتھ فونسکا کو 8فروری 2010ء میں گرفتار کیا گیا، انہوں نے 2009ء میں تامل لبریشن ٹائیگرز کوحتمی شکست دے کر ملک سے سول وار ختم کرنے میں بنیادی کردارادا کیا تھا اور 2010ء کے انتخابات میں صدرراجا پاکسے کوناکام چیلنج کیا، فوجی جرائم پر ان کا کورٹ مارشل ہوا اوروہ مجرم قرارپائے، 14/اگست 2010ء کو ان کے تمام فوجی رینک واپس لے لئے گئے (3) ارجنٹائن کے ایک اور آرمی چیف جو صدر بن گئے جنرل رابرٹو ویولا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرگرفتار کیاگیا اور17برس کی قید کی سزا دی گئی تاہم کامیاب فوجی بغاوت کے دیگر ملزمان کے ساتھ ساتھ 1990ء میں کارلوس منعم نے ان کی سزا ختم کردی ۔
تہران کا خطبۂ نماز جمعہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملت ایران کے سیاسی جہاد کا نمونہ ہوں گے۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ملت ایران جون میں گيارہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے اس مرتبہ بھی ماضی کی طرح دنیا کو اپنے کارنامے سے مبہوت کردے گي۔ خطیب جمعۂ تہران نے یوم مسلح افواج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران بہت سے ملکوں کے برخلاف ایسی فوج کا حامل ہے جو طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی حمایت اور مقبولیت کی حامل ہے۔ خطیب جمعۂ تہران نے آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ایران کی مسلح افواج کی قربانیوں اور جاں فشانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج آج رہبرمعظم انقلاب اسلامی کی ھدایات کے تحت بہترین پوزیشن میں ہیں اور مختلف میدانوں میں ان کی پیشرفت سے دنیا انگشت بدنداں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج بھر پور طرح سے آمادہ ہیں اور دشمن بہت اچھی طرح جانتا ہے کہ اسے ایران پر کسی بھی طرح کی جارحیت کا نہایت ہی شدید جواب ملے گا اور اس کے نہایت خطرناک نتائج برامد ہوں گے۔ خطیب جمعۂ تہران نے امریکہ کے شہروں ٹگزاس اور بوسٹن میں ہونے والے بم دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق افغانستان، پاکستان، شام اور امریکہ سمیت ساری دنیا میں بے گناہوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے اور اسے انسانیت سوز اقدام قراردیتا ہے۔ خطیب جمعۂ تہران نے امریکہ کے دھماکوں میں کئي افراد کے ہلاک ہونے پر امریکی حکام کے اظہار تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہ عوام کے قتل عام پر امریکہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگي۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ دوغلہ رویّہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کا ڈھونگ کرکے اپنے مفادات حاصل کرتا ہے۔ خطیب جمعۂ تہران نے کہا کہ تمام قیاس آرائيوں کے باوجود امریکہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی وجہ معلوم کرنے میں وقت درکار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپنے بے گناہ شہریوں کومرتا دیکھہ کر شاید امریکی حکام کا ضمیر جاگ جائے اور وہ شام میں دہشتگردوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائيں جو آئے دن دسیوں بے گناہ افراد کو تہ تیغ کررہے ہیں۔
گیس پائپ لائن میں شامل ہونے کےلئے ہندوستان کی کوشش
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت تیل کے ترجمان نے ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن میں شمولیت سے متعلق نئی دہلی کی جانب سے ایران سے مذاکرات کی اطلاع دی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق وزارت تیل کے ترجمان علی رضا نیکزاد رہبر نے کل تیل ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی تہران میں منعقدہ نمائش کے دوسرے دن کہا کہ ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے حتمی ہونے کے پیش نظر ،نئی دہلی کی جانب سے اس میں شامل ہونے کےلئے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی کوشش ہے کہ پاکستان میں اینرجی کے بحران کے پیش نظر ،منصوبے کی مقررہ وقت سے پہلے تکمیل ہوجائے۔
اس سے قبل ہندوستان کے وزیر پٹرولیم ویرپا موئلی نے بھی کہا تھا کہ نئی دہلی ،ایران گیس پائپ لائن اور ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق ایران اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔
پاکستان، ایران،ہندوستان، عرب امارات میں زلزلہ
اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان، ایران،بھارت،دبئی، شارجہ اورعجمان اور دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں.
پاکستان کے شہر کراچی،حیدرآباد ،اسلام آباد ،لاہور ،پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز پاکستان اور ایران کا سرحدی علاقے میں 15.2 کلومیٹر زیر زمین تھا۔کراچی میں تین بجکر44منٹ اور13سیکنڈز پرآنے والے زلزلے کے جھٹکے 25 سیکنڈز تک محسوس کئے جاتے رہے ،جس سے لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے،کراچی میں زلزلے سے ایک عمارت کا حصہ گرنے کی بھی اطلاع ہے۔ابتدائی طور پر جن علاقوں سے زلزلے کی اطلاع ہے ان میں کراچی ،اسلام آباد پشاور ،لاہور،جھنگ ،کوئٹہ نواب شاہ،سکھر،قمبر شہداد کوٹ ،ملتان، سرگودھا،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان ،سبی اور بولان ،لاڑکانہ،جیکب آباد چمن،پشین،لورالائی،زیارت اورہرنائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت سے تا به حال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ماہرین اتنی شدت سے آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں.
پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف الیکشن کی دوڑ سے باہر
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگي حلقہ این اے 32 چترال سے بھی مسترد ہوگئے ۔ اس طرح ملک کے چار علاقوں سے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگي مسترد ہونے کے بعد پرویز مشرف اب الیکشن میں حصہ لینے کی دوڑ سے باہر ہوگئےہیں۔ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کراچی میں این اے 250، این اے 139 قصور، این اے 48 اسلام آباد اور حلقہ این اے 32 چترال سے کاغذات نامزدگي داخل کرائے تھے۔
اسرائیل کی دھمکیاں ، فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ، غزہ کے خلاف وسیع حملوں پر مبنی صہیونی حکومت کی دھمکیوں کو فلسطینی عوام کے خلاف نفسیاتی جنگ قرار دیا –
فلسطین الآن کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھومی نے آج کہا کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی وسیع کاروائیوں پر مبنی اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف " بنی گینٹس " کی دھمکیاں ، فلسطین کے عوام کو ڈرانے دھمکانے کے لئے ایک نفسیاتی جنگ اور 2012 میں غزہ میں اسرائیل کی آٹھہ روزہ جنگ میں اپنے ان کمانڈروں اور فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے ہیں کہ جنہیں سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
برھوم نے مزید کہا کہ اگر صہیونی حکومت ، فلسطینی مزاحمت اور عوام کے خلاف کسی حماقت کی مرتکب ہوئی تو فلسطینی مجاہدین خاص طور پر تحریک حماس کی فوجی یونٹ ، " القسام بریگیڈ " اس غاصب حکومت کے مقابلے میں اپنے عوام اقدار اور مقدسات کا دفاع کریگی۔ واضح رہے کہ بنی گینٹس نے آج ایک بار پھر غزہ کے خلاف وسیع کاروائی کرنے کی دھمکی دی ہے –




















![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
