Super User

Super User

اسلامی جمہوریہ ایران نے غزہ پٹی کے محاصرے کے خاتمے اور فلسطینیوں تک انسان دوستی پر مبنی امداد بھیجے جانے کے لۓ عالمی برادری خصوصا انسانیت کی خدمت کرنے والی تنظیموں کی جانب سے صیہونی حکومت پردباؤ ڈالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اتوار کے دن فلسطینی استقامت کے خلاف صیہونیوں کے پروپیگنڈے اور فلسطینیوں کی جانب سے پیش کۓ جانے والی شرائط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینی استقامت نے جو شرائط پیش کی ہیں وہ غزہ میں فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے حصول پر مبنی ہیں اور صیہونی حکومت کم ترین شرائط کو تسلیم کرنے اور غزہ کے عوام تک انسانی دوستی پر مبنی امداد پہنچائےجانے کی راہ رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر اصرار کر رہی ہے۔  مرضیہ افخم نے غزہ پٹی کے محاصرے کے مکمل خاتمے کے لۓ عالمی برادری کی جانب سے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

 

 

 پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سول نا فرمانی کا اعلان کردیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران کان کا کہنا تھا کہ اب میں گیس بجلی پانی کا بل نہیں بھروں گا نہ ہی کوئی کوئی ٹیکس ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم بھی ٹیکس نہ دے، بجلی، گیس پانی کا بل ادا نہ کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا ہم فوج آنے کی مخالفت کرتے ہیں کیوں کہ نفوج آنے سے ملک ۱۰ سال پیچھے چلا جائے گا۔ انہوں نے کراچی کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کراچی کی عوام دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔ ۱۰ کڑوڑ کی گھڑیاں پہننے والوں کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے تاجر برادری اور کاروباری افراد ٹیکس اور کوئی بل ادا نہ کریں۔ انہوں نے نواز شریف حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عوام کو صرف ۲ دن کا وقت دیا ہے اس کے بعد عوام جانے اور حکومت۔ ہم نہیں چاہتے کہ یہاں پر پولیس والوں کا خون بہے کیونکہ عوام کے اس سمندر کا راستہ ملک کی پولیس نہیں روک سکتی۔

آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف دھاندلی سے منتخب ہوکر آئے جب چوری پکڑی جاتی ہے تو آئین کے پیچھے چھپ جاتا ہے، انہیں پاکستان میں قانون کے مطابق سزا دینا مشکل ہے، پوری قوم کو کہتا ہوں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور سرحد کے عوام ٹیکس، بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی اس وقت تک بند کردیں جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیتے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم رہے تو ملک کا مستقبل اندھیرے میں رہے گا، نواز شریف نے پاکستان کا ہر قانون توڑا لیکن کوئی نہیں پکڑسکتا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف نے الیکشن میں میچ فکسنگ کی، نجم سیٹھی اور الیکشن کمیشن کو خریدا گیا، ایک راستہ یہ تھا کہ سونامی نکلے اور وزیراعظم ہاؤس پہنچ جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم ظلم کا نظام قبول کرلیتی ہے وہ مرجاتی ہے، نواز شریف کو کہتا ہوں کہ اپنی اور میری زندگی آسان کریں، استعفیٰ دیدیں، 2 دن بعد آپ جانیں اور عوام، میں انہیں نہیں روک سکوں گا

 

 

 

 

 

غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت میں بنگلہ دیش کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق دالحکومت ڈھاکہ میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں اس ملک کے عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت اور غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر بنگلہ دیشی عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی مسلمان، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ غزہ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور دس ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں عورتیں، بچّے اور سن رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔

 

 

 

پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگرد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مظاہروں کے موقع پر دہشتگردانہ حملے کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں خفیہ ایجنسیوں سے جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشتگردانہ حملے ہوسکتے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسیز کو کسی بھی قسم کے دہشتگردانہ حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل چوکس کردیا گیا ہے۔انھوں نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ امن کے تحفظ کیلئے مقامی حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ نے خبردار کیا تھا کہ مظاہرین نے اگر امن و امان کی صورت حال بگاڑنے کی کوشش کی تو انھیں اپنے کئے کی سزا بھگتنا پڑیگی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاجی قافلے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور پاکستان میں اتوار کے دن کو ایک تاریخی دن سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

 

 

 

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے وزیرخارجہ، بیرونی ملکوں میں متعین سفیروں اور سفارتی مراکز کے سربراہوں سے خطاب میں فرمایا کہ دانشمندانہ اور فعال سفارتکاری سے نہایت ہی اہم سیاسی، اقتصادی، انسانی اور سماجی نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں جو کسی بھی طرح کے اقدامات منجملہ بڑی مہنگي اور خطرناک جنگوں سے بھی حاصل نہیں ہوسکتے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے علاقے میں حالیہ برسوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ طاقتوں نے پیسے اور ہتھیار کے بل بوتے پر اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہیں لیکن  کچھ ایسے بھی ملک تھے جنہوں نے ہوشیاری، داشمندی اور محنت سے اپنے مفادات کی بخوبی حفاظت کی۔ 

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی خصوصیات میں مظلوم کا کھلم کھلا، بھرپور اور حقیقی معنی میں دفاع کرنا نیز دنیا پر حاکم تسلط پسند نظام کی مخالفت شامل ہے۔

آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں میں یہ خصوصیت فلسطین و لبنان کی قوموں اور ان کے مجاہدین اور اس طرح دیگر قوموں کے دفاع میں جلوہ گر رہی ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ساری دنیا کے ساتھ تعاون پر تاکید اور امریکی و صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کی نفی کرتے ہوئے فرمایا کہ جب تک امریکہ کی دشمنی اور امریکی حکومت اور امریکی کانگریس کی جانب سے ایران کے خلاف دشمنانہ بیان بازی جاری رہے گي امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا کوئي جواز نہیں ہے۔

آپ نے فرمایا کہ بعض خاص موقعوں کے علاوہ ایران کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئي فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی پہنچے گا۔

آپ نے فرمایا کہ امریکیوں کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں جو وزارت خارجہ کی سطح پر ہوئے ہیں ایران کو کچھ فائدہ نہیں ہوا بلکہ امریکیوں کا لہجہ اور زیادہ تیز اور توہین آمیز ہوگیا اور پابندیوں میں بھی اضافہ ہوگيا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اسی کے ساتھ یہ بھی فرمایا کہ البتہ ہم ایٹمی مذاکرات کو جاری رکھنے سے نہیں روک رہے ہیں اور وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم نے جو کام شروع کیا ہے اور جس میں انہیں پیشرفت حاصل ہوئی ہے وہ جاری رہے گا لیکن یہ سب کے لئے ایک گرانقدر تجربہ ہے جس سے سب کو سمجھ لینا چاہیے کہ امریکیوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے ان کی دشمنی میں بالکل کوئي کمی نہیں آتی ہے اور اس کا کوئي فائدہ نہیں ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے غزہ میں صیہونی جرائم میں امریکہ کی شرکت کی بنا پر قوموں کے دلوں میں امریکہ کی نفرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئي بھی ایسا انسان نہیں ہے جو غزہ میں  صیہونی حکومت کی نسل کشی اور مجرمانہ کاروائیوں میں امریکہ کی شراکت کا منکر ہو بنابریں یہ امریکہ ہے جو آج کمزور موقف کا حامل ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے غزہ کے مظلوم عوام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کا مطالبہ ہے کہ غزہ کا صیہونی محاصرہ ختم ہونا چاہیے اور کوئي بھی انصاف پسند انسانی اس برحق مطالبے سے انکار نہیں کرسکتا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے امید ظاہر کی کہ عراق کے نئے وزیر اعظم کے تعین سے عراق کی مشکلات حل ہوجائيں گي اور حکومت فتنہ پھیلانے والوں پر غلبہ حاصل کرلے گي۔

 

 

 تھران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ جب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی حکومت دشمنی اور کانگریس کی طرف سے مخاصمانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے، امریکہ کے ساتھ تعلقات و رابطے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔  آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تھران کی نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام اور دوسرے ملکوں میں متعین ایران کے سفیروں سے رہبر انقلاب اسلامی کے اہم خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور امریکہ مذاکرات کے درپے نہیں ہے بلکہ وہ تسلط چاہتا ہے۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ، ایران کی تذلیل کرنا چاہتا ہے، وضاحت کی کہ امریکہ کو یہ جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام و عوام، کسی بھی قیمت پر اغیار کے تسلط کو قبول نہیں کریں گے۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے حالیہ جوہری مذاکرات میں امریکی توقعات اور پابندیوں میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ناقابل اعتماد اور بہانے کے درپے رہا ہے اور وہ مشکل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے عراق کی نئی کابینہ کی تشکیل، اتحاد و وحدت و یکجہتی کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف مہم کو عراق کے تین اہم موضوعات میں سے قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ عراق کی نئی کابینہ جلد از جلد تشکیل پاجائے گی تاکہ نئی حکومت عراق کے عوام کی مشکلات پر توجہ دے سکے۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے آخر میں تاکید کی کہ ایران کی حکومت و عوام، عراق کے عوام کے انتخاب اور رائے کا احترام کرتے ہیں  

 

 

 

 پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔

پاکستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری اسلام آباد پہنچ چکے ہيں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران مڈٹرم الیکشن سےخوف زدہ کیوں ہیں،نوازشریف استعفیٰ دےکردوبارہ انتخابات کرائیں،اس ملک میں انصاف لینےکاکوئی قانونی طریقہ نہیں ہے،عمران خان نے آج دوپہر 3 بجے سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا کہ نئےانتخابات ہوںگے اور نیا پاکستان بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے استعفیٰ دینے تک وہ یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ نواز شریف کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ استعفیٰ دے کر دوبارہ انتخابات کرائيں ۔

اس موقع پر شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کاسمندر ہےجوفیصلہ کرنےآیاہے، انھوں نے کہا کہ جب تک نوازشریف استعفی نہیں دیں گےہم واپس نہیں جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں نےلوڈشیڈنگ اور بےروزگاری سےنجات دلانےکاوعدہ پورانہیں کیا۔درايں اثنا اطلاعات ہيں کہ پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے ۔اسلام آبادضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کو زیرو پوئنٹ پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی تاہم عوامی تحریک کی جانب سے انکار کر دیا گیا۔ جس کے بعد انتظامیہ اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات ہوئے اور طاہر القادری کو خیابان سہروردی پر جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

 

 

Friday, 16 August 2013 00:00

اصحاب كهف - 13

Friday, 16 August 2013 00:00

اصحاب كهف - 12

Friday, 16 August 2013 00:00

اصحاب كهف - 11