سلیمانی
شہید رہبر انقلاب کے چہلم کی مناسبت سے ایران بھر میں بڑے اجتماعات کی تیاریاں
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغاتی رابطہ کونسل نے ایک اعلامیے میں شہید امت کے چہلم کی تقریبات کا پروگرام جاری کرتے ہوئے ملک کے تمام طبقات سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ ایک اور یادگار منظر رقم کیا جا سکے۔
اعلامیے میں رہبر شہید کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس دلخراش واقعے کو چالیس دن گزر چکے ہیں جب امت مسلمہ نے اپنے ایک عظیم رہنما کی جدائی کا گہرا دکھ برداشت کیا۔
بیان میں آیا ہے، حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای، جو امت مسلمہ کے عظیم رہنما، مسلمانوں کے پیشوا، محروم طبقات کے قائد اور استقامت و جدوجہد کی علامت تھے، ایک وحشیانہ حملے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کے ہاتھوں شہید ہو گئے اور اپنے رب کے حضور پہنچ گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس عظیم رہنما نے اپنی پوری زندگی حق کے فروغ، اسلامی نظام کے تحفظ اور قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی، جبکہ قوم نے بھی ہر مرحلے پر ان کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا اور اب بھی ان کے چہلم کے موقع پر بھرپور شرکت کے ذریعے اپنے عہد کی تجدید کرے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کٹھن وقت میں ایک نئے رہنما کے انتخاب نے قوم کے زخموں پر مرہم رکھا اور معاشرے میں استحکام پیدا کیا۔
دشمن نے یہ گمان کیا تھا کہ قیادت کو نشانہ بنا کر وہ اس مضبوط نظام کو کمزور کر دے گا، تاہم قوم نے ہمیشہ اپنے شہداء کے خون سے نئی طاقت حاصل کی ہے اور یہ اجتماع بھی دشمن کے اس خیال کا بھرپور جواب ثابت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق بدھ کے روز، جو چہلم کی شب ہوگی، ملک بھر میں رات 8 بجے مساجد، مرکزی چوراہوں اور مزارات پر مجالس، نوحہ خوانی، ذکر اور تلاوت قرآن کی محافل منعقد ہوں گی۔
جمعرات کے روز صبح 9 بجے دارالحکومت تہران میں ریلیاں نکالی جائیں گی جو جمہوریہ اسکوائر سے شروع ہو کر محل شہادت کے قریب اختتام پذیر ہوں گی، جہاں سوگ اور عزاداری کی جائے گی۔
اسی روز رات 9 بجے مختلف مقامات پر امام زمانہ کی سلامتی کی دعا اجتماعی طور پر پڑھی جائے گی۔
جمعہ کے روز نماز جمعہ سے قبل صبح 10 بجے ملک بھر کی عیدگاہوں اور جامع مساجد میں چہلم کی مرکزی تقریبات منعقد ہوں گی، جن میں قرآن خوانی، اجتماعی تلاوت، دعائیں، مرثیہ خوانی، نعت و حمد، اور تقاریر شامل ہوں گی، جبکہ عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ 8 سے 10 اپریل تک گھروں میں بھی مجالس کے انعقاد اور سورہ فتح کی اجتماعی تلاوت کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ قوم اور مزاحمتی محاذ کی کامیابی کے لیے دعا کی جا سکے۔
آخر میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنی بیداری اور اتحاد کا مظاہرہ کریں اور یہ ثابت کریں کہ وہ اپنے رہبر اور شہداء کے راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ایران کی طرف دھمکی کے لئے اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی
سلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکٹر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے آج منگل کو اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر " جان فدا برائے ایران" یعنی ایران کے لئے جان فدا کرنے کی مہم میں حصہ لینے کے لئے اپنے رجسٹریشن کا فارم شیئر کیا ہے۔
اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران کوجھکانے یا اس کو دھمکی دینے کے لئے اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی۔
ایران بنایا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت جنگ کو نشانہ
اسرائیلی آرمی ریڈیو کے حوالے سے ارنا کی ہفتہ کو ایک رپورٹ کے مطابق، آج صبح ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت جنگ کو نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا، اسرائیلی نیوز نیٹ ورک کان نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح ایران سے داغے گئے میزائل سے نکلنے والے دو کلسٹر بم تل ابیب میں اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے قریب گرے۔
عبرانی میڈیا نے بتایا کہ ایران کے میزائل حملے کے بعد حیفا، گلیلی اور مقبوضہ فلسطین کے پورے شمالی علاقے میں خطرے سائرن بجنے کی آوازیں تا دیر سنائی دیتی رہیں۔
عبرانی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ کم از کم ایک میزائل نے اسرائیلی دفاعی لائن سے گزر کر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہ صیہونی حکومت کے خلاف ایران اور لبنان کا مشترکہ حملہ تھا اور بالائی گلیلی میں شدید دھماکے ہوئے اور ایک میزائل عکر ٹاؤن پر بھی گرا۔
ایران کے جدید میزائلوں کے مقابلے میں اسرائیل کا ڈیفنس سسٹم ناکام
ارنا کے مطابق صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے نئے میزائلوں نے اسرائيل کے ڈیفنس سسٹم کو نئی مشکلات سے دوچار اور پوری طرح ناکام بنادیا ہے۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے کلسٹر وار ہیڈ لیجانے والے میزائلوں کی ڈیزائنںگ اس طرح کی گئی ہے کہ اسرائیلی ڈیفنس سسٹم اس کو روک نہیں پاتے اور ان میزائلوں کا بالائی حصہ الگ ہوتے ہی اس کے اندرسے متعدد وار ہیڈ نکل کر پھیل جاتے ہیں اور اپنے اہداف کو آسانی سے نشانہ بنالیتے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل جو کلسٹر وار ہیڈ لے جاتے ہیں، اس ميں دسیوں چھوٹے وار ہیڈ ہوتے ہیں جو سطح زمین سے تقریبا سات کلومیٹر کی بلندی پر میزائل سے الگ ہوکر فضا میں پھیل جاتے ہیں۔
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے ان میزائلوں نے اسرائیلی حکومت کے ڈیفنس سسٹم پر دباؤ بہت زیادہ بڑھا دیا ہے اور انہیں عملا ناکارہ بنادیا ہے۔
ان ذرائع کے مطابق ایران نے گزشتہ پانچ ہفتے میں پانچ سو سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن کی ایک بڑی تعداد کلسٹر وار ہیڈ سے لیس تھی۔
ایران کے کلسٹر وار ہیڈ بیلیسٹک میزائلوں میں خرم شہر نامی میزآئل ایک ساتھ 80 وار ہیڈ ہیڈ لیجاتا ہے جو 13 کلومیٹر کے علاقے میں پھیل کر اپنے اہداف کو نشانہ بناکر تباہ کردیتے ہیں۔
دشمن کا ایک SDB 39 GBU بم ایران کے ہاتھ لگ گیا
سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ صوبہ لرستان میں، دشمن کا گرایا ہوا ایک SDB 39 GBU بم جو گرنے کے بعد پھٹا نہیں تھا، صحیح و سالم سپاہ اسلام کے ہاتھ لگ گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسدران کے بموں کو ناکارہ بنانے والے دستے نے آج منگل 7 اپریل کو امریکا کا یہ بم جو نہیں پھٹ سکا تھا، ناکارہ بناکر صحیح و سالم حالت میں اپنے قبضے ميں لے لیا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکیوں کو اس بات کی بہت زیادہ فکر تھی کہ اس بم کی ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کے ہاتھ نہ لگ سکے۔
تہران کی شریف یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنے مسمار شدہ دفتر میں ہی اپنے اسٹوڈنٹس کو پڑھایا
شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر علی رضا زراعی نے آج منگل 7 اپریل کو اپنے اس دفتر سے آن لائن کلاس لی جو یونیورسٹی پر امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں منہدم ہوگیا ہے ۔
انھوں نے اس آن لائن کلاس میں اپنے اسٹوڈنٹس سے کہا کہ میں آپ لوگوں کے لئے سلامتی اور وطن عزیز کی سربلند کی آرزو کرتا ہوں۔
پروفیسر علی رضا زراعی نے کہا کہ میں شریف یونیورسٹی کو اپنا گھر سمجھتا ہوں اور اس کی ترقی و سرافرازی میری آرزو ہے۔
انھوں نے اپنے اسٹوڈنٹس سے کہا کہ اس سے قبل اتوار کو آپ کی خدمت میں تھا اور جب میں آپ لوگوں سے آج کی کلاس کے بارے میں گفتگو کررہا تھا کہ اس کلاس میں کیا پڑھایا جائے گا، تو میرے دل میں یہ تمنا پیدا ہوئی کہ کاش اگلی کلاس یونیورسٹی میں، میرے اپنے دفتر میں ہو۔
پروفیسر زراعی نے کہا کہ اگرچہ اس وقت مجھے اپنی یہ آرزو پوری ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا تھا، لیکن اس وقت فخر کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ میں یونیورسٹی کے آئی ٹی سیکشن میں اپنے دفتر میں بیٹھ کر یہ کلاس لے رہا ہوں۔
پروفیسر زراعی نے کہا کہ ایک دن قبل دشمن نے یہاں بمباری کرکے اس کو منہدم کردیا اور یہ کام ان لوگوں نے کیا ہے جو خود کو انسان کہتے ہیں لیکن انسانیت کی بو بھی ان تک نہیں پہنچی ہے۔
تہران میں یہودی عبادتگاہ پہ حملہ
ایرانی پارلیمنٹ میں یہودی کلیمی برادری کے نمائندے ہمایون سامہیح نجفآبادی نے کنیسہ کی عمارت کو نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ صہیونی عناصر تمام مذاہب کے خلاف ہیں اور انہیں انسانی و مذہبی اقدار کی کوئی پروا نہیں۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو معلوم ہے کہ ایران کی کلیمی برادری کے مؤقف اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف میں کوئی فرق نہیں۔ اسی وجہ سے ان قوتوں نے اپنی دشمنی کا اظہار مذہبی مقامات کو نشانہ بنا کر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عبادت گاہیں تاریخی اور مذہبی اعتبار سے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ اس مقام پر تورات کے کئی نسخے بھی موجود تھے جنہیں ملبے سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کو نقصان پہنچنے سے ایران کی کلیمی برادری کو شدید افسوس ہوا ہے۔
ہمایون سامہیح نجفآبادی نے مزید کہا کہ جنگوں میں اکثر مذہبی مقامات کو نقصان پہنچتا رہا ہے، اور ماضی میں مساجد اور مسیحی عبادت گاہیں بھی متاثر ہوچکی ہیں۔ صہیونی نظام اپنے سیاسی مقاصد کے لیے یہودیت کا نام استعمال کرتا ہے، حالانکہ وہ دراصل ایک غیر مذہبی اور حتی کہ یہودیت مخالف طرز عمل رکھتا ہے۔
انہوں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری کشیدگی جلد ختم ہوگی۔
معروف عرب تجزیہ نگار: ایران نے طاقت کا توازن تبدیل کردیا
عبدالباری عطوان نے ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی جنگ کے میدانی حقائق کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے فخر سے ایران کی فضائی اور بحری طاقت ختم کردینے کا دعوی کیا لیکن اس کے چند ہی روز بعد ایران نے امریکا کے تین ممتاز جنگی طیاروں، ایک F35، ایک F15 اور ایک A10 جنگی طیارے کو مار گرایا۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے امریکا کے جن تین جدید ترین اہم جنگی طیاروں کو مارگرایا، ان کی قیمت سیکڑوں ملین بتائی جاتی ہے۔
معروف عرب تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنی اس تجزیاتی گفتگو میں ایک ایندھن پہنچانے والے طیارے اور ایک جدید ترین آواکس طیارے کے مار گرائے جانے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ جدید ترین اواکس طیارہ پیچیدہ ترین الیکٹرانک وسائل سے لیس تھا۔
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں اور دھمکیوں پر رہبر انقلاب کے مشیروں کا ردعمل
ارنا کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید مجتبی حسینی خامنہ کے مشیر علی اکبر ولایتی نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ استقامتی محاذ کا متحدہ آپریشن روم آبنائے باب المندب کو بھی آبنائے ہرمز کی طرح سمجھتا ہے ۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگر وائٹ ہاؤس نے اپنی احمقانہ غلطیوں کی تکرار کے بارے میں سوچا تو بہت جلد سمجھ جائے گا کہ توانائی کی سپلائی اور عالمی تجارت انگلی کے ایک اشارے پر رک جائے گی۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکا جس نے تاریخ ایران سے پڑھی ہے، اب تک طاقت کا جغرافیا نہیں سجھ سکا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے ایک اور مشیر محمد مخبر نے بھی سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی پوسٹ میں، ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں واقعہ طبس میں امریکی افواج کی شکست اور شہر اصفہان کے مضافات میں امریکی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے گرنے کی تصاویر ایک ساتھ شیئر کی ہیں۔
انھوں نے لکھا ہے کہ خدائے طبس زندہ ہے۔ آخر کار، امریکا کا کھوکھلا بھرم بھی ٹوٹ گیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر محمد مخبر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکا کی شکستوں کی وجہ صرف اس کی افواج اور فوجی وسائل کا نقص ہی نہیں ہے بلکہ اس کی اصل وجہ، مجاہدین اسلامی کی علوی شجاعت کی طاقت اور دشمن میں عقل و تدبیر کا فقدان ہے۔
ایران کے میزائل حملے کے بعد حیفا سمیت متعدد شہروں میں وسیع تباہی
غاصب صیہونی حکومت کے میڈیا نے اتوار کی شام اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہروں، بیئر السبع، النقب، دیمونا اور حیفا پر ایرانی میزائل گرے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کا ایک 450 کلو وزن کا تباہ کن میزائل شہر حیفا میں ایک پانچ منزلہ عمارت پر گرا ہے۔
صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی ڈیفنس سسٹم ایران کا یہ میزائل روکنے میں ناکام رہا ہے اور اس کے عمارت پر گرنے کے نتیجے میں پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عمارت کے ملبے سے ہلاک والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔























![جناب خدیجہ کبری[س] کی سیرت](/ur/media/k2/items/cache/ef2cbc28bb74bd18fb9aaefb55569150_XS.jpg)
